جماعت اسلامی کایوم تاسیس

صبا احمد

چھبیس اگست کوجب مولانا ابو اعلیٰ مودودی رحمتہ نےجماعت اسلامی کی بنیاد رکھی،یہ چوراسی سال  کی جہد مسلسل ہے۔یہ تاریخ کاوہ دن ہےجب آپ نے اللہ کی زمین پر اللہ کا  نظام

قائم کرنے کےعزم کے ساتھ اس تحریک کی بنیاد رکھی کہ" قرآن وسنت کی دعوت لےکر اٹھو اورساری دنیا پرچھا جاؤ "جماعت اسلامی کا مقصدان کی نظر میں ایسی جماعت  تھاجو عالم اسلام کی نمائندہ جماعت ہو اور مسلمانوں کو عالمی سطح پردرپیش مسائل کو مشترکہ طور پرمشاورت سےحل کرے۔دوسری جانب ایک ایسی تحریک جو قرآن وسنت کی روشنی میں ایک اسلامی فلاحی مملکت  ،خوشحال اور پر امن پاکستان کے قیام کی مسلسل جدو جہد کر رہی ہے ۔

اور اللہ کی رضا ہمارا مقصود ہے

رسول صہ ہمارے راہنما

قرآن ہمارا دستور

دعوت ہماری پہچان

شہادت ہماری آرزو

اسلامی انقلاب ہماری منزل ہے،مولانا ابو اعلیٰ مودودی رحمہ نےفرمایا :"ہم اندھیروں میں چراغ جلاتے مر جائیں گے مگرحق کاراستہ نہ چھوڑیں گے۔"اقامت دین ہمارا مشن ہے،ہر دور اور بدلتے سماج میں عوام کو اسلام کی بنیاد سے جوڑے رکھنا ،اس کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔اسی عزم کے ساتھ جماعت ہر مشکل دورمیں اپنے مشن پر کار فرما رہتی ہے ۔سیاسی معاشرتی واخلاقی حالات اس کے کام  میں حائل نہیں ہوتے۔سینٹ کے رکن، کارکن اس راہ میں کام کرتے شہید بھی ہوجاتے ہیں مگر کام جاری رہتا ہے ۔

وہ اپنے عوام کوامن جنگ سیلاب اور قدرتی آفات میں تنہا نہیں چھوڑتے فورا اًلخدمت اور جماعت کےرضا کاراورکارکن پہنچ جاتے ہیں ۔ٹریفک کے مسائل یا بارش میں گھری قوم رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر مدد کرتے ہیں،  راشن  کی تقسیم ہو یا ریسکیو اور ریلیف کے بعد  آباد کا معاملہ  جماعت اوراس کا فلاحی ادارہ ہر وقت عوام کے درمیان رہتا ہے ۔علاوہ ازیں  مسلمانوں کو  کہیں بھی  ضرورت ہو کشمیر سے فلسطین اور ترکی سےشام  تک جہاں مسلمانوں کومذہبی و اخلاقی وانسانی ضرورت ہو وہ وہاں پہنچتے ہیں ۔

ملک میں زلزلے اور سیلاب میں کارکن اپنی جانیں تک قربان کر دیتےہیں۔فسلطین میں دوسال سےجاری جنگ میں امدادی سامان کی پیکنک اورفنڈنگ میں عوام اور جماعت کی خواتین  نے  بھر پور کام کیا ۔حالیہ  وموجودہ سیلاب  سے متاثر افراد اور خیبرپختونخوا کےکلاؤڈ برسٹ میں مردو خواتین نے مل کر کام کیا  ۔ علاج و معالجےسےلےکر تیمارداری میں ڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف  مصروف رہے ،رضاکاروں نے پانی میں ڈوبتےلوگوں کی جانیں بچائیں ۔جاں بحق ہونے والوں کی تدفین وغسل تک خود کیا تو یہی جماعت اسلامی کا مقصد ہے اور نصب العین ہے ۔وہ گروہوں گروبندی اور مسلک سے بالا تر کام کرتی ہے ،سب سے کھلے دل سے بغلگیر ہوتی ہے ،اس کے رہنما عوام  کی خدمت اور تسلی کے لیے ہر جبکہ پر مشکل میں ان کے ساتھ کھڑے  ہوتے ہیں ، اسلامی ریاست مدینہ کی  طرز حکمرانی  اس جماعت کا  عزم ہے ،س کیلئے وہ کوشاں تھے ہیں اور رہیں گے ۔

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے