
صبا احمد
سندھ کےمحکمہ تعلیم میں اندھیرانگری چوپٹ راج والا معاملہ ہے۔امیرآدمی بیوپاری ہے،غریب اور محنت کرنے والاسرکاری تعلیمی ادارے میں تماشائی ۔ سرکاری بڑے تعلیمی اداروں
میں داخلے میرٹ کے بنیادپرملنا محال ہے ،یہ اب آتے میں نمک کے برابر ہے ۔
آغا خان اورلیاقت اسپتال کو ضرورت مندوں کا علاج معالجے کےلیےجگہ دی گئی مگرانہوں نے پرائیویٹ اسپتال اوریونیورسٹی بناکر پیسہ کمانا شروع کردیا ہے۔غریب کے لیے پاؤں رکھنے جگہ نہیں ۔شروع میں میڈیکل یونیورسٹیز نے پیسہ کمانےکےلیےپرائیویٹ انسٹیٹیوٹ کا اجراع کیا۔اب ہرپرائیویٹ ایجوکیشنل ادارے پیسہ کمانےکےلیےکھول کراسےتجارت بنا دیا گیا ہے ۔قابل اور محنتی بچے پیسےکی کمی اور ہائی میرٹ میں دھاندلی کی وجہ سے اپنےحق سےمحروم ہوجاتے ہیں۔ایم ڈی کیٹ لازمی دو مرتبہ ہوتا ہے۔ انٹر بورڈ کی طرح یہاں پیپر آؤٹ ہونا جاتا ہے ، ملک کے تمام شہروں سےزیادہ کرپشن سندھ کے تعلیمی بورڈ زمیں ہوتی ہے ۔
یہ کہانی تھی میڈیکل یونیورسٹیزکی،اب انجینئر نگ کےتعلیمی اداروں نےبھی یہی رنگ ڈھنگ پکڑلیا ہے۔انجینئرنگ یونیورسٹی این ای ڈی میں داخلےجارہی ہیں اور ٹاپ کے میرٹ میں ایڈمیشن میں کمپیوٹر اور سافٹ ویر سےہیں ۔سن دو ہزار دو میں میرٹ پر چالیس ،،سیلف فنانس پر پندرہ اور اسپانسر صفر طالب علم تھے ،سن دو ہزار چوبیس پچیس میں نشستیں بڑھا کر میرٹ پر ساٹھ ،سیلف فائنانس پر اٹھار ہ اور اسپانسر پر بیاسی کردی گئی ہیں ۔سیلف فنانس کی فیس آٹھ لاکھ پچاس ہزار اور اسپانسر کی دس لاکھ روپے کردی گئی ہے ۔
سوال یہ ہے کہ اب تعلیم کاروبار ہےتوصرف وڈیروں زمینداروں اورتاجروں کےبچوں اوربیرون ملک بیٹھے پاکستانی جو ڈالرز میں ادا کر سکتے ہیں، وہ خریدیں اور پڑھیں ۔جیسے انگریزوں کی غلامی میں تھا ،اب غریب کا بچہ اعلیٰ تعلیم کے خواب نہیں دیکھ نہ حاصل کر سکتا ہے ۔
جب اورینٹیشن پراس بارے میں بات ہوئی تودین نے کہا کہ" یہ تمہارا بزنس نہیں ہے"جبکہ یونیورسٹی کاپلےگراونڈ،آڈیٹوریم اورکانووکیشن لان کرائےپردئیے جاتے ہیں ۔اس کی آمدنی کہاں جاتی ہے عوام ٹیکس ادا کرتی ہے مگر طالب علم پریشان ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر تعلیم کیا کر رہے ہیں ،ہر محکمہ کرپشن کا شکار ہے ۔اب طالب علموں اور ملک کے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے اس بات کواٹھایاہے،تو وزیر اعظم کوبھی اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )


































