
صبا احمد
عورت پاکیزگی اورپاک دامنی کی ضامن وعلامت ہے ،حیاء دین اسلام کا امتیازی وصف ہےکیونکہ اسلام ایک پاکیزہ دین ہے۔ پاکیزگی اور طہارت اس کی اساس ہے ۔عورت کی حفاظت
اس کا تقدس عظمت اورعفت بہت اہمیت کا حامل ہے۔محسن انسانیت نبی مکرم صہ نے 'عورت کو کہا کہ " یہ نازک آبگینےہیں"نسوانیت اور انسانیت کے علمبردار جب بچیوں کو زندہ دفن کرتے تھے ۔عرب میں دورجہالت میں عورت کا معاشرےمیں کوئی مقام حاصل نہ تھا ،اس کی عزت ووقار تھا ،نہ مضبوط خاندانی نظام تھا،نہ معاشرتی تحفظ اور حقوق حاصل تھے ۔جہالت اور ظلمت کےدورمیں بچے کی پیدائش کے بعد شوہرچاہے تو اپنی منکوحہ کو گھر میں رکھے ،ورنہ بچہ لےکرآزاد کر دیتا ،آپ صہ نےکہا "عورت گھر کی ملکہ ہے ۔" آپ نے اسے وراثت میں حق دیا ۔
اللہ تعالی نے حضرت فاطمہ الزہرا جنت کی عورتوں کا سردار بنایا ۔ماں کے قدموں تلےجنت رکھی ۔
اس کے تہذیب وتمدن اور معاشرتی نظام میں اس کے جان ومال اور عزت کی حفاظت کے لیے اسے پردے کا حکم اللہ تعالی ٰنے نازل فرمایا ۔
(الاحزاب 59 )
"اے نبی صہ اپنی بیویوں اور بیٹیوں سےاور اہل ایمان کی عورتوں سےکہہ دیجئے کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کےپلو لٹکا لیا کریں ۔یہ زیادہ مناسب طریقہ ہےتاکہ یہ خواتین پہچان لی جائیں اور ستائی نہ جائیں ۔"
اسلام کے نظام زندگی مذہبی و اخلاقی حس سب سےاہم ہے۔مسلم عورت کا پاک دامن وعفیف ہونےکامطلب وہ تمام شرعی واخلاقی حدود کی پاسداری اور انہیں مضبوطی سے تھامے رکھنا ہے ،اس میں کوئی شبہ و شک نہ ہو جو اسے تہمت و فتنہ سےدوررکھے ۔اس میں سب سے اہم چہرے کو ڈھانپنا اور اس کا پردہ ہےکیونکہ چہرے کے خدو خال اور حسن و جمال سب سے بڑا فتنہ ہے ۔امہاتُ المومنین اورصحابیات جو عفت وعصمت حیا اور پاکدامنی کی سب سے اونچی چوٹی پر ہیں۔ ہمارے لیے روشنی کے مینار اور شریعت و فقہ کی علمبردار ہیں اور پردے کی اہمیت اور حساسیت سےاچھی طرح واقف تھیں اور پاؤں پر بھی کپڑا لٹکا لیا کرتی تھیں جبکہ پاؤں پر پردہ ضروری نہیں مگر کچھ عورتوں کے ہاتھ پاؤں بہت خوبصورت ہوتے ہیں ہے تو مردوں کی نظر ان پر بھی پڑ سکتی ہے ،نیت خراب ہو جاتی ہے کے یہ خوبصورت ہےتولازمی ہے خودبھی خوبصورت ہوگی۔اس پورے عمل میں شیطان بہکاتا ہے انسان کو ۔آج کل موزے اور دستانے بھی کچھ خواتین سے پہنتی ہیں۔پردے کی اہمیت اور فرائض و احساسیت سے آگاہی بہت ضروری ہے ۔محرم اور نہ محرم رشتوں کی معلومات بھی لازمی ہونی چاہیے ۔
سن2004 میں جب فرانس میں پردے پر پابندی کا قانون منظور ہوا تو عالم اسلام کی تحریکوں نےایک اجتماع میں امت مسلمہ کے جید عالم دین مفکر اسلام علامہ یوسف قر ضاوی کی قیادت میں یہ فیصلہ ہوا کہ ہر سال چارتمبر کو یوم حجاب منایا جائے ۔ اسی سال اس کا آغاز ہوا ۔
زیر تبصرہ کتاب "عالمی یوم حجاب 4ستمبر"جماعت اسلامی پاکستان کے شعبہ وومن فیملی کمیشن کی جانب سے شائع کی گئی ۔
نبی صہ نےعورت کی ذات میں جہاں موتی پروئے وہاں ان کو حقوق عطا فرمائے۔
اللہ تعالی سےدعا ہےکہ مسلمانوں کواسلام پرصحیح معنوں میں عمل کرنےکی توفیق عطا فرمائےاورپردے کی راہ میں حائل مشکلات کو دور ہوں اور سب سے بڑے راہنما اور عورت کے محسن نسوانیت شافع محشرسرور کونین اور رحمت العالمین ہیں ۔ان کےاحکام پرہرمسلمان کو عمل کرنے کی توفیق فرمائے اورعورت کےعزت واحترام اور تحفظ کا ضامن بنائے ۔


































