
صبا احمد
یوم تکبیر ۔۔۔۔اللہ تعالی کا نام بلند کرنے اس کی وحدانیت اوربڑائی کا نعرہ بلند کرنے کا دن ہے ۔۔۔ "اللہ اکبر "۔۔۔۔
اس عہد کی یاد تازہ کرنے کا دن جو ڈاکٹر عبدالقدیر نے خود سے اور اس قوم سے کیا، ملک وقوم کی حفاظت اور بقا و استحکام کے لیے اسے دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی پاور بنانے کا عہد جوانہوں نے پورا کردکھایا ۔۔وہ جوہری سائنسدان اور انجینئر تھے ۔1936 میں پیدا ہوئے 2021 میں انتقال ہوا مگر ان کا کارنامہ اتنا بڑا تھا کے انہیں محسن پاکستان کے خطاب سے نوازا گیا ۔۔۔۔اور پا کستان کو اسلام کا قلعہ بنانے کے خواب شرمندہ ءتعبیر کیا ۔
28مئی 1998 چاغی کے سنگلاخ پہاڑوں پر کامیاب ایٹمی دھماکے کرکے دنیا کو دحیران اور امریکا اور بھارت کو پریشان کردیا ۔نیوکلیئر دھماکے جس کا مغرب دنیا تصور بھی نہیں کرسکتی تھی ۔ بھارت 1974 میں ایٹمی پاور بن چکا تھا اور خطے کے لیے یہ بہت بڑا خطرہ تھا ۔خطے کی سالمیت اور پاکستان کی عظمت اور خوشحالی، ترقی و بقا کے لیے پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا ناگزیر ہو چکا تھا ۔
سلطنت عثمانیہ کے اختتام سلطان فاتح کی وفات کے بعد1948میں فلسطین کے زمین پر صہیونی ریاست کے قیام کے بعد امریکا اور اس کے اتحادی مسلمانوں پر کڑی نظر رکھتے تھے۔ ان کے ہتھیاروں اور اسلحے کے اثاثوں پر انہوں نے دولت مشترکہ بناکر مسلمانوں کو نہتا کر دیا ۔عراق پر صدرصدام کے خلاف ایران کے سپریم لیڈر خامنائی شام ،لیبیا اور مشرق وسطی کے دشمن ان کی سو نے اور تیل کی طاقت کو ختم کرنے اپنا محکوم بنا نےکے چکر میں لگے رہتے ہیں ۔
ان حالات میں پاکستان کا بڑا حریف بھارت پہلے ہی ایٹمی طاقت بن چکا تھا اور ان کا منظورنظربھی ، ڈاکٹر قدیر خان اپنی خدمات مغرب ممالک کو دے رہے تھے ،وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو ڈاکٹر عبد القدیر نے پاکستان کے لیے ایٹم بم اور میزائل بنانے کی خدمات پیش کیں جو اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے قبول کر لیں ۔ ان کا خیر مقدم کیا، 1978 میں ایٹمی پروگرام کا آغاز ہوا ۔ وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے انہیں ہر طرح کے تعاون و ساتھ دینے کا یقین دلایا ۔
تمام اقتصادی ،تجارتی ، معاشی ، پابندیاں عوام نے برداشت کیں ۔تب کہیں جا کر ہم ایٹمی طاقت بنے ۔5اور 6مئی 1925کو بھارت لائن آف کنٹرول کی پابندیاں توڑیں اور پاکستان پر اسرائیلی ڈرونز سے حملے کیےتو پاکستان نے جواب میں معرکہ "بنیان المرصوص" کے ذریعے 10مئی کو پانچ چھ گھنٹوں میں بھارت کو منہ تور جواب دیا،اس کے 5 رافیل طیارے مار گرائے اور اسے خوب دھول چٹائی اور دنیا بھر میں اسے ہزیمت سے دوچار کیا ۔
اپنے میزائیل اور ڈرونز سے ان کی کمر توڑ دی ۔۔۔۔۔تو یہ سب ڈاکٹر قدیر خان کی ان تھک و بے لوث محنت کا نتیجہ تھا کہ آج ہم آزاد ہیں اور پوری دنیا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے پر امن مقصد کو سمجھنے لگی ہے ۔ بھارت آج بھی اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہا ، وہ آج بھی کشمیر پر غاصبانہ قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے ۔ پاکستانی اور کشمیری یہ ظلم وناانصافی برداشت کر رہے ہیں مگر وطن عزیز کے بقا خود مختاری اور استحکام پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
ڈاکٹر عبد القدیر خان اور ان کے رفقاء نے دن رات محنت کی پھر ایٹمی پلانٹ کی حفاظت کی ، آزادی اور راز رکھنے کی قربانی دی۔ ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ہمارا قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات ہے۔۔۔ کہتا ہے" البراق " جیسے گھوڑے تیار کرو جو دشمن کے ساتھ لڑنے کے لیے ہر وقت تیار ہوں ۔ہم ہر ووقت اس وطن عزیز کی حفاظت و بقا کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے لیے تیار رہیں گے ۔ملک کے استحکام کے لیے مسلح فوج کے ہم قدم رہیں گے ،اسی میں پاکستان کی عظمت و استحکام ہے ۔
پاکستان زندہ باد
ڈاکٹر قدیر خان پائندہ باد




















