امت مسلمہ اورانعامات ربانی

افروز عنایت

الحمدللہ  رب العزت نے ہمیں  اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا امتی بننے کا شرف عطا کیا جس کے امتی ہونے کی انبیاء کرام کے  دل میں بھی  چاہت تھی۔  سبحان اللہ

اللہ رب العزت کی سب سےمحبوب ہستی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات اقدس ہے،اسی حبیب مصطفٰی  کی وجہ سے اللہ تبارک تعالیٰ نےہمیں بھی انعامات سے نوازا ہےاور یہ ایسے انعامات ہیں جن کی وجہ سے ہماری آخرت سنور سکتی ہے۔ سبحان اللہ

بار بار ہمیں  اللہ موقع  فراہم کررہا ہے کہ ہم اپنی آخرت سنوارلیں، اس کےتوبہ کے دروازے ہم گنہگاروں کے لئے کھلے ہوئےہیں،ان ہی انعامات  ربانی میں رمضان المبارک  بھی ہےجہاں ہم اطاعت اللہ اوراطاعت رسول کی سعادت سے نیکیاں  سمیٹ سکتے ہیں  ، یوں سمجھیں کہ  نیکیوں کی سیل لگی ہے۔ ویسے تو پورا ماہ رمضان  ہم گنہگاروں کے لیے  بخشش و رحمت کا مہینہ ہے ۔ نفل عبادت کا درجہ بھی فرض کے برابر اور فرض کا درجہ ستر گنا۔ سبحان اللہ۔۔  بڑا بد نصیب ہے وہ مسلمان جو ان گھڑیوں  سے فیضیاب  نہ ہو سکے اور خالی جھولی رہ جائے ،پھراس ماہ مبارک کا  آخری عشرہ  جس میں قران پاک کا نزول ہوا ،قران پاک جو ایک اعجاز ہے،احکامات الہٰی  کا خزانہ ،جس پرعمل پیراہوکر ہماری آخرت سنور جائے۔  سبحان اللہ

اس عشرہ مبارک  کی طاق راتوں میں  سے کسی رات میں  قرآن پاک کا نزول ہوا، اللہ رب العزت  چاہتا توہمیں  وہ طاق رات بتا سکتا تھالیکن اس میں بھی اللہ کی مصلحت پوشیدہ ہے کہ ہم اس اجر و ثواب کے خزانہ کو حاصل کرنے کے لئے  ان پانچ راتوں یعنی 21،23 ،25 ،27 اور 29 میں  اپنے رب کوراضی کرنے مصروف رہتے ہیں تاکہ اس عظیم رات کی برکات سے فیض یاب ہو سکیں __

جیسا کہ  اللہ رب العزت سورہ  القدر  میں فرماتا ہے

بیشک ہم نے اس (قرآن ) کو شب قدر میں  نازل کیا اور  تمہیں کیا  معلوم  شب قدر کیا ہے؟ شب قدر (کی عبادت) ایک  ہزار مہینوں (کی عبادت) سے  بہتر ہے،اس رات میں  فرشتے اور روح الامین(جبرائیل) اپنےرب کے  حکم  سے (خیر و برکت کے) ہر امر کے ساتھ اترتے ہیں،   یہ  رات طلوع  فجر تک (سراسر ) سلامتی  ہے، سبحان اللہ

کوئی بدنصیب ہی ہوگا کہ اللہ کی طرف سے نیکیوں کو حاصل کرنے سے اپنی ذات کو محروم  رکھے زراسوچیں کہ ایک رات کی عبادت کا درجہ ہزارمہینوں  سے بھی  بڑھ کر ہے۔ اس لحاظ سے پانچ راتوں کی  عبادت  پانچ ہزار  راتوں  سے بھی بہتر ،کتنا بڑا خزانہ ہے ،بڑی بدنصیبی ہوگی اس شخص کے لئے  جو اس کوحاصل کرنے سے محروم رہے گیا۔

اس رات کی فضیلت آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی  احادیث مبارکہ سے بھی  واضح ہے۔

  مفہوم  حدیث مبارکہ  ہےکہ جس نے شب قدر میں  قیام کیا( یعنی اللہ کی  عبادت کی ) اس کے پچھلےگناہ معاف کردیے جائیں گے۔ سبحان اللہ

 اس رات کی فضیلت سےیہ واضح ہے کہ  یہ ہم گناہ گاروں کے لیے اللہ رب العزت کی طرف سے  ایک ایسا موقع عطا کیا گیا ہے کہ ہم اللہ سے ان راتوں میں اپنے گناہوں  کی بخشش مغفرت  طلب کریں اور اللہ کو راضی کریں ۔

  ،یہ سعادت  کسی اورامت کو حاصل نہیں ہے جو ہمیں  ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی  امت ہونے کے ناطےعطا فرمائی گئی ہے۔ گویا اس عظیم  رات سے غافل ہونا اپنی ذات پر ظلم کرنے کے مترادف ہوگا،  ائیں یہ سوچ کر کہ اگلے سال یہ موقع ملے یا نہ ملے  اللہ  کو ہر صورت میں  راضی کرنا ہے ۔

 

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے