ہم سب کواب بدلنا ہوگا

افروز عنایت

پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے اس زمین پر  ایک اسلامی ریاست کا اضافہ ہوا۔  اس حقیقت سے  ہر ایک واقف ہے کہ اس

کی آزادی  کی اصل وجہ ہی دو قومی نظریہ ہےجیسا کہ  کہا جاتا ہےکہ پاکستان کا مطلب کیا"لاالہ الا اللہ "اس جملے سے پاکستان  کی آزادی کا مطلب  واضح ہوتا  ہے  لیکن معذرت کےساتھ کہوں گی کہ کیا  اس وطن عزیز کے باسی ،حکمران  طبقے سے لے کر ایک  عام آدمی  تک نے اس جملے کا پاس رکھا ہے۔کتنے فیصد  کے عمل وکردار  اور طریقہ کار  سے ثابت ہوتا ہے کہ  انہوں  اس کلمہ طیبہ  کو اپنی زندگی کا مکمل نصاب  بنایا ہے اور اس کا حق ادا کیا ہے۔ غور کیجئے تو ہمیں    چالیس فیصد  بھی ایسے مسلمان نظر نہیں آئیں گے ۔اگر ہم سب نے اس کلمہ طیبہ کا حق رکھا  ہوتا اور اس کے مطابق  اپنی زندگیوں کو  ڈھالا ہوتا تو یقیناً،یہ ایک اسلامی  ریاست  ہی ہے۔ہر فرداسلامی  شریعت وتعلیمات کی روشنی میں پاکیزہ ، آسودہ اور پرسکون  زندگی گزارتا ، دور مت جائیں  حکومت  کی کارکردگی کے علاوہ  میڈیا  سے لےکر ہر شخص  اپنے مفاد کے لئے  تگ و د میں ہے ،چاہے اس کے لئے اسے غیر اسلامی  طریقہ ہی کیوں نہ  اپنانا  پڑے ۔  صرف رشوت سود ،لوٹ مار ،ذخیرہ اندوزی چور بازاری، دھوکا دہی ہی نہیں  بلکہ ہر قسم کی بے  حیائی میں یہود ونصاریٰ  کی تقلید کرکے ہم کہتے ہیں کہ  ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ اکثر تعلیمی  اداروں  میں  ہونے والی سرگرمیوں سے بھی  عوام واقف ہیں  جس پر گاہے بگاہے آواز   اٹھائی جارہی ہے لیکن  معاف کیجئے گا  کیا اس سلسلے میں  اعلی ٰپیمانےیا متعلقہ  اداروں  کی طرف سے  کوئی لائحہ عمل  بنایا جاتا ہے یا بنایا گیا ہے ؟؟

اس اسلامی ریاست کواگرحقیقت میں اسلامی  ریاست بناناچاہتے ہیں تو اس طرف بھی توجہ دینا بے حد ضروری ہے۔شریعت اور قانون  کی پاسداری  کرنا حکمران  طبقے سے لے کر عوام تک لازمی قرار  دی جائے ۔میرے بیٹے نے دبئی میں صرف ایک مرتبہ اپنی گاڑی کی  مقررہ  اسپیڈ سے زیادہ  اسپیڈ رکھی تو اسے بھاری جرمانہ  ادا کرنا پڑا کہ پھر وہ وہاں کے مقررہ قانون کی  سختی سے پابندی پر مجبور ہوگیا ۔غیر ممالک میں  رہائش پذیرہر پاکستانی  اس ملک کے  قانون کی سختی سے پابندی پر مجبور ہے جبکہ ہمارے ملک میں تو ہمارے"بڑے " جس لا قانونیت  کے مطابق عیش کی زندگی گزار رہے ہیں،  انہیں دیکھ کر عوام بھی  وہ ہی کچھ کر رہے ہیں ۔بات کڑوی ضرور ہے لیکن حقیقت یہی ہے ، اس وطن عزیز  کو  اسلامی ریاست  بنانے کے لئے اور اس کی بقا و سلامتی کے لیے  ہم سب کو بدلنا ہوگا۔

اس یوم آزادی پر تمام حب الوطن ساتھیو ں کو یہی  پیغام  ہے کہ آئیں مل کر اس ریاست کو حقیقی معنوں میں اسلامی ریاست  بنائیں  جس کے لئے قدم بھی اٹھائے جاچکے ہیں۔  ان شاءاللہ وہ دن  دور نہیں جب  پاکستان  ایک اسلامی ریاست بن کر رہے گا۔ آمین ثم امین یا رب العالمین

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے