
افروزعنایت
ادیبوں کی جھرمٹ میں با ادب محفل،یہ جملہ میرے بیٹےنےاس رنگ نوکی ادبی تقریب کےبارے میں کہی جس میں وہ میرے ساتھ شریک ہوا تھا ـ
یہ تقریب رنگ نو ڈاٹ کام کےتحت اورادارہ تعمیرادب جماعت اسلامی کراچی کےاشتراک سے 14ستمبر اتوارکےدن ملک کے مایہ ناز ادیب ،دانشور ،شاعر ،مفسر اقبالیات اورسیرت نگار پروفیسر خیال آفاقی کی ادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ادارہ نور حق میں منعقد کی گئی تھی جس میں ملک کے نامور ادیبوں شعراء ،ٹی وی اینکر اور معزز شخصیات نے شرکت کی ۔منظم طریقےسے سجائی گئی اس با ادب تقریب میں یقیناً میزبانوں کی بہترین کارکردگی اور مہمان خصوصی و دیگر ادیبوں کی گفتگو نے ادبی رنگ بکھیر دئیے تھےبلکہ وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوا ــ
تلاوت قرآن پاک کےبعدجناب زین صدیقی نےاس تقریب کےمنعقد کرنےاورپروفیسرخیال آفاقی صاحب کی شخصیت پرروشنی ڈالی ــ
"پروفیسر خیال آفاقی صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں "

وہ حقیقت میں ایک با ادب،معزز،ملن سارانسان ہیں،بلند مقام پر پہنچنےکےباوجود عاجزی وانکساری اورخوش اخلاقی کاپیکرمجسم ہیں کہ جو انجمن ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں سجائی گئی تھی ،اس موقع پر بھی انہیں اپنی تعریف گراں گزر رہی تھی ۔وہ مؤدبانہ گزارش فرما رہے تھےکہ میں اس قابل نہیں کہ آپ مجھے اس بلندی پر لے جارہے ہیں ۔ میری تعریف میں لغو جملوں سےپرہیز فرمائیں۔ان کےاس جملےسےان کی انکساری اور سادگی واضح تھی گرچہ ادب کی دنیا میں وہ ایک خاص مقام رکھتے ہیں ــ
پروفیسرآفاقی،شاعر،ادیب،ڈرامہ ،نگارمفکراوربہت سی خوبیوں اورصلاحیتوں سےمنورشخصیت کےمالک ہیں،تقریباً 70 سےزائد تصنیفات کے مصنف ہیں، ویسے تو آفاقی صاحب کی ہر تصنیف و تحریر قابل تعریف ہےلیکن سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مبنی ان کی تصانیف ان کےعشق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی واضح دلیل ہے ــ
شاعر مشرق علامہ اقبال سےمتاثرہونےکی وجہ سےاقبالیات پران کےگراں قدر کام کی تعریف نہ کرنا ناانصافی ہوگی ــ
ایک چیز جو ان کی شاعری اور تحاریر سےواضح ہےکہ وہ نئی نسل کی بھلائی کےخواہ ہیں،ویسےتوتحاریرمیں پاکیزگی شائستگی کی وجہ سےہرعمر اور طبقے کے افراد کےلئے ان کی تحاریر ایک پیغام ہیں ـمجموعی طور پر پاکیزہ معاشرے کےاستحکام کے لئے ان کا قلم اور قرطاس خاص اہمیت کا حامل ہےجس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے جس کی فی زمانہ اشد ضرورت ہے،ان کی تصنیفات میں سحر گاہی ،یا حبیبی ،لذت آشنائی،میزان حمد ،بچوں کےاقبال ،شاعر اسلام ،آدم زاد ،عورت ومرد کی کہانی،مس انار کلی ،نفس جبرائیل ،رسول اعظم ،تمنا بر آئی ،جو دلوں کو فتح کرلے،حدادب،اور۔ صدارتی کتب ایوارڈ یافتہ رودنور جیسی مایہ ناز کتب شامل ہیں ــ

اس ادبی تقریب میں انہیں رنگ نوکی جانب سےلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈدیاگیا،اجرک پہنائی گئی اورگلدستہ بھی پیش کیاگیا بلکہ ان کی ادبی لحاظ سےگراں قدر خدمات کے اعتراف میں قرارداد بھی پیش کی گئی جس میں ان کے لئے حکومت پاکستان سے ستار امتیاز دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ـتقریب میں رنگ نو کی جانب سے ان کے کام اور نام کو ہمیشہ زندہ رکھنے کیلئےپروفیسرخیال آفاقی ادبی فورم کے قیام کا اعلان کیاگیا۔
میدان ادب کےیہ مقبول مصنف جو ایک مردمومن کی حیثیت رکھتےہیں،قلم وقرطاس کاصحیح حق اداکرنے
اورمایہ نازخدمات انجام دینے کی وجہ سےحکومت کی طرف سےستارہ امتیاز کےحق دارہیں ـاس بات سےمتفق ہوکراس قرارداد کوپاس کیاگیا ــاس تقریب میں شریک تمام لکھاری آفاقی صاحب کواپنا استاد مانتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ رب العزت انہیں صحت سلامتی کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین




















