امت مسلمہ پر انعامات ربانی

افروزعنایت

میرے اللہ سبحانہ تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت مسلمہ پر انعامات کی

بارش فرمائی ہے، غور کریں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ اللہ رب العزت کو اپنے حبیب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت سے بھی پیار ہے کہ ہر صورت میں ہمارے لئے جنت کے دروازے کھول دیے ہیں ۔ ـ جی ہاں ان ہی بیش بہا انعامات میں سے رمضان المبارک بھی ہے جس کا ہر لمحہ قیمتی ہے اخلاص سے کی گئی چھوٹی سی نیکی کا بھی اجر وثواب دگنا ہے۔ ــ

حضرت ابو ہریرہ رضی تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جب رمضان المبارک قریب آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تمہارے پاس رمضان کا مہینہ آ رہا ہے ،یہ مبارک مہینہ ہے ،اللہ نے تم پر اس کے روزے فرض کئے ہیں، اس مبارک مہینے میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیطان کو جکڑ دیا جاتا ہے ،اس مہینے میں ایک رات ایسی بھی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے جو شخص اس کی برکات سے محروم رہا وہ مکمل طور پر محروم رہا ( مسند احمد)۔

بیشک وہ شخص بڑا بد نصیب ہوگا جو اس نیکیوں سے اپنی ذات کو محروم کر دے ۔اس ماہ مبارک میں اللہ رب العزت کی عبادت کرنے اور دوسرے نیک کام کرنے کا تو اجر وثواب دگنا ہے ،اسی طرح اپنی ذات کو ہر برائی سے روکنا بھی بڑی نیکی ہے ۔اس ماہ میں مساجد تو نمازیوں سے بھری ہوتی ہیں ،زکر و تلاوت قرآن بھی ہو رہا ہے لیکن کچھ لوگ اپنی ذات کو برائی سے نہیں روک پاتے جبکہ اس ماہ مبارک کی فضیلت ہے کہ بندہ پرہیزگار بنے، جی ہاں تقویٰ اختیار کرے ،ہر اس کام سے اپنی ذات کو بچانے کی کوشش کرے جو اللہ رب العزت کو پسند نہیں ــ جیسا کہ سورہ البقرہ میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ " اے ایمان والوں تم پر روزے رکھنا فرض کیے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو "۔لہٰذا روزے کی حالت میں انسان کو صرف نیک اعمال ہی نہیں کرنے بلکہ ہر بدی سے بچنا بھی ضروری ہے۔

حضرت ابو ہریرہ رضی تعالیٰ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ " جو شخص (روزے کی حالت) میں لغو و باطل کلام و بے ہودہ افعال نہ چھوڑے گا تو اللہ تعالیٰ کو اس کی پرواہ نہ ہوگی کہ اس نے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے (بخاری )۔ بندے کو راہ ہدایت کی طرف بڑھنے کے لئے پہلی کوشش اپنی ذات کو برائی سے بچانا ہے ، لہٰذا اس ماہ مبارک میں خلوص نیت سے ہر نیک کام کرنے کے ساتھ ہر برائی سے اپنی ذات کو دور رکھنا لازمی ہے ۔اسی صورت میں ہم ماہ رمضان المبارک کی برکات اور انعامات ربانی سے فیضیاب ہو سکتے ہیں۔سبحان اللہ

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

ناول ’’لا یموت‘‘ — کا فکری جائزہ (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود

کسی بھی کثیر الجہتی مصنف کی تخلیقات کا مطالعہ، ان پر تبصرہ یا تنقیدی و تحقیقی نقطۂ نظر سے اظہارِ خیال کرنا بلاشبہ ایک دشوار اور ذمہ داری کا کام ہے۔

... مزید پڑھیے

بچوں کو توجہ کی ضرورت ہے (افروز عنایت)

افروزعنایت

آج ہر ماں یہ شکایت کرتی نظر آتی ہے کہ ہمارا بچہ موبائل میں لگا رہتا ہے ــ۔۔۔جی ہاں یہ غلط نہیں کرونا کے دنوں میں ان لائن پڑھائی کا سلسلہ شروع ہوا تو

... مزید پڑھیے

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے