فبائ الاء ربکما تکزبن

افروز عنایت

اور تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاو گے ۔۔۔


سورہ الرحمن ٰکی یہ آیت مبارکہ پڑھ کر سر بسجود ہو جاتا ہے کہ اللہ رب العزت نے ہمیں بے تحاشہ نعمتوں سے نوازا ہے ،ــ خصوصاً امت مسلمہ
پر ہر قدم اور ہر گھڑی اللہ کی نعمتیں اور رحمتیں نچھاور ہورہی ہیں اور نیکیوں کے حصول کے لئے راستے کھلے ہوئے ہیں کیونکہ ان نیکیوں کا حصول تو رب العالمین کی بڑی رحمت ہے ،سبحان اللہ
انہی بے شمار نعمتوں میں امت مسلمہ کے لئے رمضان المبارک بھی ایک بڑی نعمت اور رحمت ہے جو ہر سال امت مسلمہ کے لئے اللہ رب العزت کی طرف سے ایک بڑا تحفہ اور انعام ہے ، یہ ماہ مبارک برکات الہیٰ کے ساتھ تربیت نفس کا ذریعہ ہے۔ـ

ہر سال کی طرح رمضان برکتوں اور نعمتوں کا خزانہ لے کر امت مسلمہ کے لئے آتا ہے ،اب ان نعمتوں اور برکتوں کا حصول ہمارے عمل اور نیتوں پر منحصر ہے کہ کون خوش نصیب اپنی جھولی کو بھر کر کامیابی سے ہمکنار ہو رہاہے یعنی کون اس کے فیض سے مستفید ہوتا ہے اور کون بد نصیب ہے جو اس بابرکت ماہ رمضان کی رحمتوں سے خالی دامن رہ جاتاہے جی ہاں اس ماہ مبارک کی نعمتوں سے محروم ہونا بہت بڑا خسارہ ہے۔
ــ
ویسے تو تمام عبادات ہی رب العالمین کی طرف سے اجر و ثواب کا اور بندگان خدا کی عادات ،اخلاق ،سیرت اور کردار کو سنوارنے کا ذریعہ ہیں
بلکہ یہ عبادات جسم وجان کے ساتھ روح و ایمان کو بھی تازگی بخشتی ہیں، انہی عبادات میں روزہ بھی شامل ہے لیکن تمام عبادات ظاہر یعنی نظر آتی ہیں سوائے روزہ کے۔
ـ
جی ہاں یہ وہ عبادت ہے جس کا صرف اللہ رب العزت کو ہی معلوم ہوتا ہے کہ اس شخص کا روزہ ہے یا نہیں، یہ خلوص بھری عبادت ہے کیونکہ خوف خدا سے لبریز دل ہی روزہ کی عبادت کو انجام دے سکتا ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے روزہ کے بارے میں فرمایا ہے کہ۔ اللہ رب العزت فرماتاہے کہ روزہ خاص میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزا ء دوں گا (مشکوت) ،سبحان اللہ
رمضان المبارک کی برکات اور فضیلت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس مذکورہ خطبہ سے مکمل طور پر واضح ہے بلکہ تشریح ہے

حضرت سلمان فارسی رضی تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے شعبان کی آخری تاریخ کو ہم سے فرمایا کہ " تمہارے اوپر ایک مہینہ آرہا ہےجو بہت بڑا مہینہ ہے اور بہت مبارک مہینہ ہے ،اس میں ایک رات ہے( شب قدر ) جو ہزار مہینوں سے بڑھ کر ہے ،اللہ تعالیٰ نے اس کے روزہ کو فرض فرمایا ہےاور اس کے رات کے قیام(تراویح ) کو ثواب کی چیز بنایا ہے جو شخص اس مہینے میں کسی نیکی کے ساتھ اللہ کا قرب حاصل کرے، ایسا ہے جیسا غیر رمضان میں فرض ادا کیا اور جو شخص اس مہینے میں کسی فرض کو ادا کرے وہ ایسا ہے جیسا کہ غیر رمضان میں ستر فرض ادا کرے ،یہ مہینہ صبر کا ہےاور صبر کا بدلہ جنت ہے اور یہ مہینہ لوگوں کے غم خواری کرنے کا ہے۔

اس مہینے میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے جو شخص کسی روزہ دار کا روزہ افطار کرائے اس کے لئے گناہوں کے معاف ہونے اور آگ سے خلاصی کا سبب ہوگا اور روزہ دار کے ثواب کی مانند اس کو ثواب ہوگا مگر اس روزہ دار کے ثواب سے کچھ کم نہ کیا جائے گا "،صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ ہم میں سے ہر شخص تو اتنی وسعت نہیں رکھتا کہ روزہ دارکو افطار کرائے تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ پیٹ بھر کر کھلانے پر موقوف نہیں یہ ثواب تو اللہ تعالیٰ ایک کھجور سے کوئی افطار کرادے یا ایک گھونٹ پانی پلادے ،اس پر بھی مرحمت فرمائے گا۔

یہ مہینہ ایسا ہے کہ اس کا اول حصہ اللہ کی رحمت ہے، درمیانی حصہ مغفرت ہے اور آخری حصہ آگ سے آزادی ہے جو شخص اس مہینے میں ہلکا کر دے اپنے غلام یا خادم کے بوجھ کو تو اللہ اس کی مغفرت فرماتے ہیں اور آگ سے آزادی فرماتے ہیں اور چار چیزوں کی اس میں کثرت رکھا کرو جن میں دو چیزیں اللہ کی رضا کے واسطے اور دو چیزیں ایسی ہیں جن سے تمہیں چارہ کار نہیں، پہلی دو چیزیں جن سے تم اپنے رب کو راضی کرو وہ کلم طیبہ اور استغفار کی کثرت ہے اور دوسری دو چیزیں یہ ہیں کہ جنت کی طلب کرو اور آگ سے پناہ مانگو جو شخص کسی روزہ دار کو پانی پلائے اللہ(قیامت کے دن ) میری حوض سے اس کو پانی پلائیں گے جس کے بعد جنت میں داخل ہونے تک پیاس نہیں لگے گی "۔سبحان اللہ

کیا خوبصورت فضیلت بیان فرمائی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے، جس کی رو سے ہمیں اس ماہ مبارک میں اللہ رب العزت کی رضا اور قرب حاصل کرنے کے طریقے بھی بتائیے گئے ہیں یعنی دیکھا جائے تو رمضان المبارک کا ہر لمحہ اور ہر عبادت جنت کا خزانہ سمیٹنے کا راز ہے ۔فرض عبادات ،نوافل سے لے کر عام معاملات تک جس میں بندہ رب کی رضا کو سامنے رکھے اسکی اہمیت کو سامنے رکھ کر بندہ اس ماہ مبارک کا ہر پل گزارے تو گویا اسکے نفس کی تربیت کا سامان بھی ہوجائے گا ،سبحان اللہ

اسی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے بندہ رمضان آنے سے پہلے اپنے گھریلو بہت سے کام اور عید کی شاپنگ وغیرہ سے فارغ ہوکر رمضان صرف اور صرف نیکیوں کا خزانہ حاصل کرنے میں گزارے کہ نہ جانے اگلا رمضان ملے نہ ملے۔اپنا ہر پل ہر گھڑی پاکیزہ سوچ کے ساتھ گزارنا اور عمل پیرا ہونا مومن کی پہچان ہے ،لہٰذ ابھی سے کمر کس لینی چاہیے کہ کس طرح اور کونسے نیکی کے کام انجام دینے ہیں۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مذکورہ بالا خطبہ مبارک کو مدنظر رکھ کر لائحہ عمل تیار کریں کہ ہمیں انفاق فی سبیل اللہ کے لئے بھی ہاتھ کھلا رکھنا ہے اور بہتر یہ ہے کہ رمضان المبارک سے پہلے ہی مستحقین تک زکوٰۃ ،ہدیہ خیرات وغیرہ پہنچائیں تاکہ وہ بھی رمضان اور عید کی تیاری کر سکیں۔ اپنے اخلاق اور کردار سے اپنے ہوں یا پرائے سب کو سکھ اور آرام پہنچانا دراصل اپنے دل کو سکون بخشنا ہے، یہاں تک کہ ملازمین کا بھی خیال رکھنے سے اللہ خوش ہوتا ہے اور ہماری اخلاص سے کی گئی چھوٹی بڑی ہر نیکی ہمارے نامہ اعمال میں نیکیوں کا پلڑا بھاری کر سکتی ہے، ان شاءاللہ

اگر ہم گزشتہ عرصے میں رمضان المبارک کو اس خطبہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں گزارنے سے قاصر رہے ہیں تو ابھی بھی وقت ہے اس آنے والے ماہ مبارک کو پیارے حبیب اللہ کے خطبے کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں تو بے شک ہمارا رب ہم سے راضی ہو جائے گا وہی ہماری گزشتہ غلطیوں کو معاف کرکے نیکیوں کا پلڑا بھاری کرے گا۔ ــــ
ان شاءاللہ

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

ناول ’’لا یموت‘‘ — کا فکری جائزہ (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود

کسی بھی کثیر الجہتی مصنف کی تخلیقات کا مطالعہ، ان پر تبصرہ یا تنقیدی و تحقیقی نقطۂ نظر سے اظہارِ خیال کرنا بلاشبہ ایک دشوار اور ذمہ داری کا کام ہے۔

... مزید پڑھیے

بچوں کو توجہ کی ضرورت ہے (افروز عنایت)

افروزعنایت

آج ہر ماں یہ شکایت کرتی نظر آتی ہے کہ ہمارا بچہ موبائل میں لگا رہتا ہے ــ۔۔۔جی ہاں یہ غلط نہیں کرونا کے دنوں میں ان لائن پڑھائی کا سلسلہ شروع ہوا تو

... مزید پڑھیے

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے