
افروز عنایت
یکم فروری کوپریس کلب میں رنگ نو کی طرف سے ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں چار کتابوں کی رونمائی کے علاوہ
رنگ نو کی آٹھویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔اس تقریب میں مایہ ناز ادیبوں کے جھرمٹ میں ہمیں بھی شرکت کرنے کا موقع نصیب ہوا۔
ـــ
اس پر وقار تقریب میں نگراں اعلیٰ رنگ نو ڈاکٹر خالد محمود قیصر ،پروفیسر خیال آفاقی ،سینئر براڈ کاسٹر ریڈیو ا پاکستان ظہر جان ،مہمان خصوصی محترمہ پروفیسر ڈاکٹر فرحت عظیم ، ننھی کلیوں کی مصنفہ عائشہ بی ، سیپ کے موتی کی مصنفہ افروز عنایت اور بانی و چیف ایڈیٹرزین صدیقی اور ڈائریکٹر یاسمین صدیقی کے علاوہ نامور ادیبوں اور معزز مہمانوں نے شرکت کی ۔اس تقریب میں بولتی تحریریں (مرتبہ ، زین صدیقی )،جگ مگ تارے (مرتبین : زین صدیقی وافروز عنایت )،سیپ کے موتی (مصنفہ افروز عنایت)اور ننھی کلیوں سے باتیں (مصنفہ: عائشہ بی) کی کتب کی رونمائی کی گئی۔
ــ
تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا ، معزز مہمانان گرامی اور مہمان خصوصی نے اُردو ادب کی ترویج و ترقی کے لئے اور مطالعہ کتب بینی کے فروغ کے لئے اپنی قیمتی اور مفید رائے کا اظہار کیا جو کہ یقیناً قلم و قرطاس سے جڑے لوگوں کے لئے ہی نہیں بلکہ عام لوگوں کے لئے بھی باعث عمل تھا۔
ـ
رنگ نو کے بانی چیف ایڈیٹرزین صدیقی صاحب جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ،وہ ایک سینئر صحافی کی حیثیت سے بہت سے اخبارات سے جڑے ہوئے ہیں ،ایک بہترین لکھاری ہیں جو دوسروں کی بھی اس سلسلے میں رہنمائی فرماتے رہتے ہیں ،نہ صرف سینئر لکھاریوں کو بلکہ نئے لکھاریوں کو بھی اس پلیٹ فارم پر لکھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں، ان کی اس طرح رہنمائی سے نئے لکھنے والوں کو حوصلہ ملتا ہے ۔ رنگ نو کے تحت ہر سال مقابلہ مضمون نویسی کی کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں پورے پاکستان سے لکھاری شریک ہوتے ہیں ،پھر سالانہ تقریب میں بہترین تحاریر پر لکھاریوں کو سرٹیفکیٹ دیئے جاتے ہیں ــ۔

الحمدللہ ہمیں بھی تقریباً چھ سال سے اس پلیٹ پر بلاگ اور کہانیاں لکھنے کا موقع نصیب ہوا ہے اور کئی ایوارڈ ز و اسناد حاصل کرنے کا موقع ملا ہے ـ،ـ
المختصر یہ کہ رنگ نو کو قائم ہوئے آٹھ سال ہوچکے ہیں ،اس پلیٹ فارم کی وجہ سے نو آموز لکھاری بھی قلم و قرطاس سے جڑے ہوئے ہیں، ماشاءاللہ
ایک خاص بات جو میں اپنی اس تحریر میں ضرور شامل کروں گی کہ رنگ نو نہ صرف اردو ادب کی ترویج و ترقی کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ اس ادارے کی ایک نمایاں خوبی مستحقین اور پریشان حال لوگوں کی مختلف طریقوں سے مدد کرنا بھی قابل تعریف ہے ، خلوص نیت کے ساتھ اس پلیٹ فارم کو جس طرح آگے بڑھایا جا رہا ہے ،اس میں رنگ نو کواللہ رب العزت کی طرف سے مدد حاصل ہے۔
اس تقریب کے اختتام پر مایہ ناز ادیبوں کی جھرمٹ میں اور مہمان گرامی کی گرم جوش تالیوں میں رنگ نو کی آٹھویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ـــ
شرکاء محفل میں بھی رنگ نو کے لکھاری تشریف فرما تھے، جنہیں کتب کے انعامات سے نوازا گیا۔ ـالمختصر اس خوبصورت تقریب میں تین گھنٹے گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوا ـ ،ہم سب کے لئے یقیناً یہ ایک خوبصورت اور یادگار تقریب تھی ،ماشاءاللہ




































