خواتین کا عالمی دن

نگہت پروین

دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہےجس میں عورتوں کے حقوق بتا دیے گئے ہیں ،عورت جو ایک اہم ستون ہےمعاشرے کا گھر کا ۔ اس ستون میں

جتنی  مضبوطی ٫ہمت٫قوت ٫متانت ٫صبرشکر٫ سلیقہ  اور ہنرہوتا ہے،یہ اللہ کا خصوصی عطیہ ہےعورت کے لیے۔

اللہ نے آدم علیہ السلام کی پسلی سےحوا کی تخلیق کی؛؛کہا کہ یہ نازک ہےسختی مت کرنا۔

عورت کا اسلام میں بلند مرتبہ ہے کیونکہ ایک عورت ایک نسل کی آبیاری کرتی ہے، اس کی تربیت سے بڑے بڑے علماء،فقہاء،اوربزرگان دین نےاسلام کی آبیاری کی ۔

بیٹی کی پیدائش پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں حدیث کا مفہوم ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کہا جس شخص نے دو بیٹیوں کی بہترین تربیت کی تو وہ قیامت کے دن میرے ساتھ اس طرح ہوگا (شہادت کی انگلی اور برابر والی انگلی ملا کر کہا)

عورت ایک مضبوط قلعہ ہے جس پر آزمائشیں ،مصیبتیں،امتحانات اور بیماریاں وار کرتی ہیں اوروہ انہیں سہ جاتی ہے کہ میرے حصارمیں میرا گھرمیری اولاد ان سب سے بچی رہے، اس کا حوصلہ قابل دید ہے وہ اولاد کی تربیت میں یہ ضرور سوچتی ہے کہ میرے بعد یہ میرے صدقہ جاریہ بنیں گے،جو سکھاؤں گی وہی کام آئے گا۔

عورت جذباتی بھی بہت ہے اور جذبات میں غلط فیصلےبھی ہوجاتے ہیں مگر جب احساس ہو جاتا ہےتواس غلط کوصحیح کرکےرہتی ہے، اس کے فیصلے کبھی انا پرست نہیں ہوتے، اس کے فیصلوں میں نرمی، محبت، لگاؤ اور اپنا پن ہوتا ہے، مسلمان عورت اپنےبچوں کی تربیت میں دین کےطور طریقے ڈالتی ہےتاکہ انےوالی نسل اورمعاشرے کے یہ افراد اپنےاسلام کا عملی نمونہ نظرآئیں۔

اج فلسطین کی عورت کو دیکھیے سلام ہےفلسطینی ماؤں کوبہنوں کو بیویوں کو جن کے بیٹےبھائی اور شوہر القدس اوراپنے وطن کی آزادی کے لیے سربکف ہیں ،ان کی بچپن کی تربیت اور نسلوں کی گھٹی میں ہی یہ ڈالا گیا ہے،؛؛؛حسبی اللہ لا الہ الا ھوا علیہ توکلت وھوا رب العرش العظیم؛؛؛

ان کے بچے کہتے ہیں ہم تو پیداہوئے ہیں جب سے اب تک صیہونیوں کےخلاف لڑائی لڑ رہےہیں ۔ ان کا جذبہ جہاد اور جذبہ شہادت ان کی ماؤں نے ان کی گھٹی میں ڈالا

عورت فلسطینی ہوکشمیری ہو ایک آبگینہ ہےجس کے شعاعیں دنیا کومنور کرتی ہیں ۔ گھر اور گھر کے مکینوں کے لیے قابل احترام اور معاشرے کا فعال جزو ہیں۔

عورت کی تخلیق اللہ کا بہترین انعام ہے،عورت اپنےہررشتے کی پاسداری کرتی ہے۔ اسے مکمل احساس ہوتا ہے میں اور میری تربیت نسلوں اورمعاشروں کو ترتیب دے گی ۔

زمانہ جاہلیت میں لڑکی کو پیدا ہوتےہی زندہ گاڑدیا جاتا تھا اسلام آیا تویہ جہالت مٹا دی گئی ۔لڑکی کوعزت اورباحیا بنایا۔ عورت کو اسلام نے جائیداد میں حق دیا ، گھریلو حالات ناسازگارہوں تو خلع کی سہولت دی اورعورت کے حقوق کی کئی آیتیں قران میں موجود ہیں۔  قرآن عورت کے حقوق کی بات اس لیے کرتا ہے کہ رب نےاسے یہ حقوق عطا کیے ہیں۔

رب نے قرآن نے عورت کو باعزت درجہ دیا ہے، آج مغربی عورت پریشان ہیں کیونکہ نہ وہ باعزت ہے نہ باوقار نا تحفظ ہے،نہ اولاد کی فرمانبرداری ،نہ شوہر کی نگرانی ہے جب وہ اسلام کی طرف دیکھتی ہےتو یہ دین توعورت کو چاروں طرف سے حفاظت و عزت عطا کررہا ہے وجہ یہی ہے کہ مغرب میں بھی اب دین میں عورتیں اپنا تحفظ پا کر مسلمان ہو رہی ہیں۔عورت ؛؛رب کا انعام اور بہترین شاہکار ہے۔

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

بلاگ

آج کا انسان (بلاک)

  غزالہ آصف       

آج ہر بندہ دوسروں کو گرانے کے چکر میں ہے۔کوئی  جھوٹ بول رہا ہے۔کوئی دھوکا دے رہا ہے تو کوئی  دوغلا پن دکھا رہا

... مزید پڑھیے

روح قربانی ( بنت اسماعیل)

 بنت اسماعیل

ذوالحجہ کا مبارک مہینہ قریب آ رہا ہے، جس میں روحانیت اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ تمام عالم اسلام کے مسلمان مکہ مکرمہ اور

... مزید پڑھیے

کراچی کی فریاد (روزینہ خورشید)

  روزینہ خورشید

 میرے پاس روتا ،بلکتا، سسکتا "کراچی "کا ایک برقی خط آیا ہے جو میں آپ سب سے شیئر کرنا چاہتی ہوں ،پڑھ  کر سب اسے

... مزید پڑھیے