
کشف زہرا
نہ جانے دل کس بات سے اتنا اداس ہے ۔شاید دل کو پتا ہے وہ کیوں اداس ہے لیکن اداسی سے بھاگتے بھاگتے وہ ہر چیز کو محسوس کرنا بھول گیا ہے۔ کیا تھی
میں کیا ہوگئی ہوں۔ اپنے آپ کو بہت یاد کرنے لگی ہوں میں۔ میں نے پتا نہیں کہاں کھو دیا ہے خود کو۔یہ اداس رہنا، چپ رہنا، بیزار رہنا مجھ میں نہیں تھا ۔اب اچانک سے یہ سب کیوں آگیا ہے میرے اندر ۔
میں تو سب میں پیار تلاش کرنے والی تھی ۔مجھے اب سب میں نفرتیں، مطلب دو روپ کیوں دکھنے لگ گئے ہیں؟ کیوں مجھے لوگوں نے اپنے ایسے روپ دکھائے ہیں کہ میں اب کسی کو اپنا کہہ تو سکتی ہوں لیکن سمجھ میں سکتی۔ کیوں میں اب خود مایوس پارہی ہوں ہر جگہ، بھیڑ میں میری ہنسی جھوٹی، میرا مسکرانا جھوٹا ، میں ٹھیک ہوں آپ کیسی ہو کہنا چھوٹانہیں ۔۔۔۔نہیں ہوں میں ٹھیک ، کیوں میرا دل دکھایا گیا ہے جب کے میں نے تو سب کو پیار دیا ،میں ایک اچھی دوست نہیں، ایک اچھی بیٹی نہیں، ایک اچھی کزن نہیں، ایک اچھی بہن نہیں۔
اگر میں واقعی میں اچھی نہیں تو مجھے کیوں فرق پڑ رہا ہے، ، نماز پڑھتی ہوں سکون آجا تا ہے، لیکن پھر سے وہ اداسی، وہ خاموشی، وہ رونا ، وہ سوچوں میں ڈوب جانا مجھے اندر سے ہر بات کھانے لگی ہے۔


































