ایک عظیم سیاسی رہنما

عالیہ عثمان

ہندوستان کی ہزارسالہ سلطنت سےمحروم ہو جانے کے بعد جب ہندوستانی مسلمان فرنگی سامراج اورہندوؤں کی چیرہ دستیوں کا شکار ہوکراپنے

ملک میں ذلت آمیز غلامی کی زندگی گزاررہےتھےجو ان کی ڈگمگاتی ہوئی کشتی کو سہارادے کرساحل مراد تک پہنچا دے۔ ایسے عالم میں اللہ تعالی کی رحمت جوش میں آئی اوراس نے قائد اعظم جیسا دردمند، مخلص اور باہمت رہنما عطا فرمایا جس نے مسلمانان ہند کی قیادت اپنے ہاتھوں میں  لیتے ہی تمام تر کوششیں ،انہیں متحد کرنے کے لئے صرف کردیں۔

 ملت اسلامیہ ہندکواپنے محبوب قائد کی رہنمائی میں ہمیں اس کی سیاسی جدوجہد کا ثمرملا اور پاکستان ایک زندہ حقیقت بن کردنیا کے نقشے پرابھرا ۔پاکستان کی تشکیل تاریخ عالم کا ایک سنہری باب ہے۔اس باب کی ہرسطر میں ہمیں قائداعظم کا نام جلی حروف میں لکھا نظر آتا ہے ۔قائداعظم

جیسے جلیل القدررہنما روزروزپیدا نہیں ہوتےہیں۔ان کا نام دنیا کی تاریخ میں صفحہ اول کےسیاسی رہنما کی حیثیت سے ہمیشہ زندہ رہے گا۔

قائد اعظم محمد علی جناح   25 دسمبر 1876 کراچی میں پیدا ہوئےان کے والد کا نام جناح پونجا تھا اور وہ کراچی میں بزنس کرتے تھے۔قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں ہندو، مسلمانوں نے اتحاد، تنظیم اوریقین محکم کا سبق سیکھا اور ہندوستان کےگوشے گوشے میں یہ آوازگونجنے لگی کہ مسلمان اپنی مخصوص تہذیب ،مذہب اور معاشرتی اقدارکے لحاظ سےایک الگ قوم ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح ایک جدید ذہن کے حامل سیاست دان تھے۔  

انہوں نے وکالت کی تعلیم کی غرض سےجو عرصہ انگلستان میں گزارا وہ ان کے ذہن کی تشکیل اوران کی سیاسی تصورات کی تعمیرمیں بہت مددگار ثابت ہوا۔انہوں نے برطانوی پارلیمانی نظام کا تفصیلی مطالعہ کیا ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی دیکھا کہ برطانیہ میں مذہبی انتشارکوحل کرنے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور یہ کہ ریاست نے خود کو مذہبی امورکے حوالے سے مکمل طور پرغیر جانبدار بنا کرساتھ ہی مذہبی آزادیوں کی ضمانت فراہم کرکے معاشرے کو کس طرح دائمی امن سے ہمکنار کر دیا ہے۔واپسی پرقائد اعظم نے جب عملی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا  تو ابتدا ہی میں ایک بہت بڑا سوال ان کے سامنے آ کھڑا ہوا ، ہندوستان میں مسلمان ایک اقلیت کی حیثیت سے رہتے تھےچناچہ انہوں نے مسلمانوں کے لئے کسی بھی سیاسی جدوجہد میں ایک ایسی نمائندگی تجویزپیش کی جو ان کی اقلیتی حیثیت کی بنا پر نظر انداز کر دیے جانے سے محفوظ رکھ سکے۔ اس لئےوہ ہندوستان میں مسلمانوں کی تقریباً24 فیصد آبادی کے لیےمرکزی قانون ساز اسمبلی میں33 فیصد نمائندگی کی وکالت کرتے رہے۔

آخر یہ آواز پوری قوم کی آواز بن گئی اور 23 مارچ 1940 کو لاہور کےعظیم الشان اجلاس میں پاکستان کی قرارداد منظور ہوئی ،جس میں ہندی مسلمانوں کے لیےایک جداگانہ آزاد مملکت کا مطالبہ کیا گیا تھا اس قرارداد سے ہندواورانگریز تلملا اٹھے۔ مصائب کے طوفان اٹھے مگر قائداعظم مخالفت کے ان طوفانوں کے مقابلہ میں عزیمت و استقامت کا کوہ گراں  بن کر ڈٹے رہے ۔

بالآخر 14 اگست 1947 کو پاکستان عالم وجود میں آیا اورقائداعظم مملکت کے پہلے گورنرجنرل ہوئے پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا تو مسلمانان ہند کو بظاہرمنزل مل گئی تھی لیکن تعمیر پاکستان کا مرحلہ یعنی اصل کام ابھی باقی تھا کہ مہاجرین کے قافلےکے قافلے خون کے دریا میں نہاتے ہوئے پاکستان پہنچ رہے تھے۔قائد اعظم نے مہاجرین کی آبادکاری اور تعمیر وطن کے لئے دن رات کام کیا ۔

اپنی کمزور صحت اوربڑھاپے کے باوجود نئے ملک کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے بڑی سرگرمی کے ساتھ مصروف عمل رہے۔ وہ جلیل القدر انسان جس کی گرمی گفتار سےافسردہ دلوں کو نئی زندگی ملتی تھی۔زندگی کا سفر نہایت کامیابی سے طے کر کے 11 ستمبر 1948 کوانتقال کر گئے۔۔اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن ۔۔۔

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے