قد افلح المؤمنین

نورالسحر اظہار

 زمین کی ذراسی جنبش فلک بوس عمارتوں کوزمین بوس کرگئی اورمضبوط،ہموارسڑکوں پرسینکڑوں فٹ دراڑ ڈال گئی۔۔ ۔یہ سب کچھ آن کی آن میں ہوا۔ دل

ودماغ چند لمحے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے قاصر ہوااور جب دماغ کا تعلق بصارت سے بحال ہوا تو آنکھیں پھترا گئیں۔۔۔ چہار سو ملبہ ہی ملبہ ہےاور سماعت سےٹکراتی رنج والم میں ڈوبی دل خراش چیخ وپکار ۔۔ہر ذی روح کو گھائل کیے دیتی ہیں۔ جہاں دم بھر قبل زندگی اپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ خوش باش تھی۔ اب وہاں نہ گھرتھا،نہ بازار۔۔۔میدان، اسکول، کالج سب ملبہ کا ڈھیر ہیں اوراس ملبہ کے نیچے دبے ہزاروں نفوس ایسے ہیں جو زندگی کی بازی ہار گئے۔۔۔اور ہزاروں ایسے ہیں جن میں زندگی کی رمق باقی ہےلیکن بےبس۔۔۔لاچار معاونت کےمنتظر۔۔۔ ملبے سے جھانکتے ساکن پاؤں۔۔۔ ہلتے ہاتھ۔۔۔ فضا میں معلق آدھا تڑپتا وجود۔۔۔آہ! پیاروں کے دل کو بے قابو کیے دیتی ہے۔۔۔ایک حشر برپا ہے۔۔

بلا تخصیص سب ہی درد میں مبتلا ہیں۔۔بچے ماؤں کو تلاشتے ہیں اور والدین اپنے بچوں کےساکن وجود لیےمارے غم کے دیوانے ہوئےجاتے ہیں۔۔ ملبے کے انبار سے راستے سارے ہی مسدود ہوئے۔۔ مسیحاؤں کی مسیحائی جاری ہے۔ امدادی سرگرمیاں عروج پرہیں۔ ہسپتال زخمیوں سے بھرگئےاور تدفین کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوا۔۔غموں کے بوجھ تلے بچ جانے والے تہی داماں تہی دست ہوئے ۔۔ یوں لکھ سے ککھ کا سفر شروع ہوا۔۔۔

 زلزلے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات پیغام الہٰی کا سبب ہیں  مادی ترقی کا بام عروج ہوں کہ جدیدٹکنالوجی دسترس میں ہو۔۔خداۓ لم یزل کےسامنے سب  بے معنی ٹہرتے ہیں۔ لمحے بھر میں شام وترکیہ کے متصل علاقوں میں معدوم ہوتی  زندگی  رب کےبندوں کو یاد دلا گئی کہ بالکل ایسے ہی ایک دن یہ دنیا چٹیل میدان بنادی جائے گی اور زمین اپنا بوجھ باہر نکال پھینکے گی جس نے ذرا بھر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا اور جس نے ذرا بھر برائی کی ہوگی اسے وہ وہاں دیکھ لے گا۔۔۔(سورۃ الزلزال)

بے شک فلاح پا گیا وہ جس نے ہمیشہ رہنےوالی زندگی کے لئے تیاری کی۔۔

 اللہ رب العزت شام وترکیہ کے حال پر رحم فرمائےاور امت مسلمہ پر چھائی ذلت ورسوائی کے بادلوں سے نجات دے۔۔آمین

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے