”کیا ہوا بچی ہی تو ہے“

ماہ نورشاہد

سلیولیس شرٹ پہننےمیں کیاحرج ہےبچی ہی توہے۔۔۔ابھی دوپٹہ کی ضرورت کہاں ہے؟چھوٹی تو ہے ابھی۔۔۔۔

اسکارف کیوں لےرہی ہو ابھی توچھوٹی ہو۔۔۔

یہ چند بےمقصد،بلا ضرورت اورتباہ کن الفاظ ہیں جن کی پکارہمیں تقریباً ہرگھر میں سنائی دیتی ہے۔۔۔

میں نے تباہ کن الفاظ جانتےہیں کیوں کہا؟کیونکہ یہی وہ الفاظ وحرکات ہیں جو ان معصوم کلیوں میں سےحیا کا تصور ختم کردیتےہیں۔پھرحجاب جیسی بنیادی چیزان کے لیے ایک غیر ضروری امربن کر رہ جاتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں بچپن ہی سے اپنی روح اور جسم کی حفاظت کا احساس دلا کرخود اپنی قدروقیمت کا اندازہ کروایا جائے۔۔۔

حیا اورحجاب دونوں ایک دوسرےکےلیےلازم و ملزوم ہیں ۔۔۔حیا روح کی جبکہ حجاب جسم کی حفاظت کا ذریعہ ہے۔۔۔ان نازک آبگینوں کو ڈرادھمکا کر نہیں بلکہ حصول جنت اورابدی کامیابی کا شوق اجاگرکرکےاس طرف لایا جائے۔

ان کےننھے ذہنوں میں دین کےقاعدے و ضابطےکا بیج اس طرح ڈالا جا ئےجووقت کےساتھ بتدریج بڑھتارہےاور کیا،کیوں ،اگر اورمگرجیسےسوالات ان کے ذہن میں پیدانہ ہوں ۔۔۔

ان کے ذہن میں صرف اتنا ہوکہ یہ میرے رب کاحکم یہ ،یہ میرےرب کومحبوب ہے۔۔۔ان کوبتایا جائےکہ یہی توتمہارے لیےجنت میں جانے کی کنجی ہے۔نماز کی کنجی توبعد میں کام آئے گی۔ جنت میں داخلے کے لیے ہلےتوتمہے اس کنجی کی ضرورت پڑے گی۔۔۔ یہ نازک کلیاں اپنی مہک کوقصداً نہ چھپاٸیں بلکہ خوشی خوشی راضی بارضا خود کو اللّٰہ کے سامنے پیش کردیں۔۔۔

پھر جو لڑکیاں حجاب اورپردے کودنیاوی زندگی میں رکاوٹ کا سبب سمجھتی ہیں۔انہیں یہ احساس دلایا جائے کہ تم اگر اس معاشرے میں غیرمعمولی ہو تو کیا ہوا؟ تمہارا رب تمہاری بہت قدرکرتا ہے۔۔۔تم اگر دنیا والوں کے لیے اجنبی ہوگئی ہو تو کیا ہوا؟ ایسے اجنبیوں کو تونبی کریمﷺ نے سلام کہا ہے۔۔۔

نبی کریمﷺ کا سلام تمہےزیادہ محبوب ہےیا وہ چند تعریفی کلمات جو کچھ لمحوں کی لذت اور پھر ابدی (آخرت کی) ذلت کا سبب بن سکتے ہیں؟ہم ہی ہیں جو ان آبگینوں کو ان کی اہمیت اور قدروقیمت سے روشناس نہیں کرواتے۔۔۔

ہم ہی ہیں جو اس مشکل مگر ابدی عزت و وقار والے راستے پر چل نکلنے والی لڑکیوں کو  "غیر معمولی" بنا کر ایک طرف کردیتے ہیں اور انہیں ایک عجیب کشمکش میں مبتلا کردیتے ہیں۔۔۔

ذرا نہیں پورا سوچئے

پہلا فرض ہمارا ہے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے