حقوق میں تصادم نہیں

ندااسلام

اللہ نے جب دنیا بنائی تو پوری منصوبہ بندی کے ساتھ بنائی۔ اللہ کے کسی کام میں کسی اصلاح کی گنجائش نہیں۔ وہ کامل ہے اور کامل منصوبےسےہی اس

نے ہر ہر فرد کے حقوق اور فرائض مقرر کیے. ہم دیکھیں گےکہ جب اللہ نے حقوق میں تصادم پیدا نہیں کیا، یعنی جب ایک فرد کے حقوق کی ادائیگی سے دوسرے کی حق تلفی نہیں ہوتی پھرجب کوئی فرض شناس اورخوف خدا رکھنے والا شخص ہر ہر فرد کے جداگانہ حقوق احسن طریقے سےادا کرنا چاہتا ہے تو ایک کشمکش اور تناؤ کی فضاء کیوں پیدا کردی جاتی ہے؟

فرض کی ادائیگی میں ہم کیوں رکاوٹ بن جاتےہیں؟مثلاً، ایک مرد اپنے زیر کفالت ماں، بہنوں کے حقوق بھی ادا کرتا ہےاور بیوی کے حقوق بھی ادا کرتا ہے توسر دست اس میں تناؤ کی کیفیت پیدا ہونے والی کیا بات ہے۔...
دراصل انسان بڑا تنگ دل واقع ہوا ہے. اپنے حقوق کے حصول کےبعد بھی اس کی حرص اسےچین نہیں لینےدیتی وہ مزید کی طلب میں رہتا ہے۔ دوسرے کو خوش نہیں دیکھ سکتا یعنی رقابت وحسد کا جذبہ بھی اسے اپنے حقوق پر مطمئن نہیں ہونےدیتا۔  کبھی بڑائی کی خوایش بد اسے چین نہیں لینے دیتی حالانکہ برائی اللہ کے لیے ہے اور جو اس میں حصہ دار بننے کی کوشش کیا کرتا ہے اللہ اسے رسوا کر دیتا ہے مگر تلخ حقیقت ہے کہ جھوٹی برائی کے طلبگار اپنے حقوق پر مطمئن نہیں ہوتے۔وہ دوسروں کو اپنا محتاج دیکھنا پسند کرتے ہیں،حاکمیت کا یہ پندار ان سے انتہائی رذیل حرکتیں کروانے سے بھی باز نہیں آتا۔.
سردست یہ سب درست مگر اللہ نے تو بہرحال ہر انسان کے حقوق مقرر کر دییے ہیں نا... پھر جب ہم فرداً فرداً تمام زیر نگرانی لوگوں کے حقوق ادا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ کسی کی حق تلفی جانتے بوجھتے نہیں کرتےتو پھر ہم کسی ایک فرد کو یہ حق کیسے دے سکتے ہیں کہ وہ ہمارے زیر نگرانی،دوسرے فرد کے حقوق سلب کرے... کیا ہم خود کو اتنا بے بس پاتے ہیں کہ ہمارے زیر دست لوگ ہمارے سامنے ہی اپنے حقوق سے محروم کر دیئے جائیں؟ ہم کسی کو اتنی شہ کیوں دیتے ہیں کہ آپ اپنے دوسرے رشتے کو اس کےشر سے محفوظ ہی نہیں رکھ پاتے؟
بجا ہے کہ والدین سے حسن سلوک پر بے شمار اجر ہےمگر والدین کسی غلط کام کا حکم دیں یا آپ کی بیوی سے نازیبا سلوک برتیں حالانکہ بیوی اور ماں کے حقوق یا بہنوں کے حقوق کے مابین اللہ نے کوئی تصادم نہیں رکھا تو کیا یہ والدین کی فرمانبرداری اور حسن سلوک میں آئے گا کہ ایسے میں دب جایا جائے اور بیوی کو برداشت کرنے کی تلقین کی جائے؟
سردست، جب اللہ کی فرمانبرداری ہمیں کسی کی دل آزاری پرمجبور نہیں ہونے دیتی تو کیا والدین کی فرمانبرداری ہمیں درست اور مبنی بر حکمت فیصلہ لینے سے روک سکتی ہے؟یہ تو خود اللہ سے شرک ہو گا کہ اس کے بندے کے غلط عمل پر خاموش رہا جائے اور زیادتی کا شکار دوسرے فریق ز کو اس کے جبر و ناروا رویے سے بچانے کے لئے کوئی تدبیر نہ کی جائے اللہ ہمیں شرح صدر عطا کرے، رشد اور حکم عطا کرے. امین

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے