وہ اک روشن  دماغ تھا نہ رہا

سنیہ عمران / بہاولپور

وہ اک روشن  دماغ تھا نہ رہا

شہر میں  اک چراغ تھا نہ رہا 

ارشاد باری تعالیٰ ہے" کل نفس ذائقہ الموت "( ہر زی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے)

یہی نظام قدرت ہے جو کائنات کہ وجود میں آنے سے لے کر آج تک  چل رہا ہے اور تا قیامت تک یونہی  چلتا رہے گا ۔23 دسمبر کی صبح قیامت کی خبر آئی کہ  عزیز آنٹی طاہرہ حبیب  ہم سب کو الوداع کہ کر اپنے رب کے حضور حاضر ہوگئیں۔ یوں لگا جیسے سننے میں غلطی لگ گئی ہے ۔

دوبارہ کال ملائی۔۔۔ بھلا کیا ایسی جان لیوا خبریں بھی کبھی غلط ہوا کرتی ہیں۔

"ان للہ وانا الیہ راجون  "

 ان کو دیکھ کہ سپرد خاک کر کے بھی یقین نہیں آرہا کہ وہ ہمیں ہمیشہ کی جدائی دے گئی ہیں ۔

جو جو سنتا گیا سکتے میں آگیا۔ اتنی اچانک موت کہ دل یقین کرنے کو تیار نہیں۔وہ اک روشن چراغ تھیں اوراپنی روشنی سے کئی چراغ جلا گئیں ۔

ہر ملازم ، ہر ملنے والے ،ہر   ہمسائے ، ہر رشتے دار ، غرض ہر شخص کی زبان پر تھا کہ ان سے تو ہمیں ٹھنڈی ہوا آتی تھی ۔ ہمارے ماں باپ گئے ۔انہوں نے  محسوس نہیں ہونے دیا پر ہم آج یتیم ہو گئے ۔ ان کے ہم پہ اتنے احسان ہیں کہ ہم ان کا حق ادا نہیں کر سکتے۔  امیر غریب کا فرق کیے بغیر ہر خوشی ہر غمی اور ہر ضروت مند کی ضرورت کے وقت یہ حاضر  رہتی تھیں۔ کوئی  جگہ کوئی موقع ایسا نہیں جہاں نہ پہنچی ہوں ۔ ان جیسا صدیوں میں کوئی پیدا ہوتا ہے۔غرض ایسے لاتعداد جملوں کی بازگشت  جو ان کی نیکیوںو صلہ رحمی کہ گواہ تھے سارا دن گونجتی رہی۔

اپنے کیا پرائے بھی تڑپ کہ رو رہے تھے۔ان کا نام بعد میں منہ سے نکلتا تھا۔ آنسوؤں کی جھڑی آنکھوں میں پہلے لگ جاتی تھی  ۔میں نے پہلی بار محسوس کیا، سنا ہی تھا کہ گلی کے کھک بھی روتے ہیں اور دیواریں بھی نوحہ کرتی ہیں، آج آنٹی جان کہ جنازے پہ واضح محسوس بھی ہو گیا ۔

جنازہ گاہ کھچا کھچ بھری تھی ۔ پیر رکھنے کی جگہ نہیں تھی اورلوگ ابھی بھی آرہے تھے ،یہی حال گھرمیں تھا ۔

کیسا پر نو ر پر سکون چہرہ تھا ،کبھی سوچا نہ تھا کہ جس چہرے کوہمیشہ  جاندارمسکراہٹ کہ ساتھ دیکھا ہے اسے کبھی یوں بھی دیکھیں گے ہمیشہ گرم جوشی سے آگے بڑھ کر ہر زی روح کو گلے سے لگایا ۔انتہائی باوقار شاندار،محبتوں سے گندھی  سمائلنگ پرسنلیٹی تھیں ۔

وہ ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گی ایسے لوگ کبھی نہیں مرتےمرکربھی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتےہیں۔

ہر فرد حیران تھا کہ اتنے کام وہ  کیسے کر  لیتی ہیں ،انتہائی ایکٹیو اورسو شل ۔

اپنی بہوؤں کو بیٹی کی طرح سمجھا۔وہ ماں کےروپ میں ساس تھیں اور یہ ان کی ذات کی سب سے بڑی خوبی تھی۔ ہمیشہ نہ صرف بہوؤں کو بلکہ ان سے منسلک تمام رشتوں کو بھی بے حد محبت اور مان دیا ۔ آج ان کی بہوؤں کی تڑپ اس بات کی گواہ تھی۔ اللہ تعالیٰ انہیں صبر دے اور آنٹی کے صدقہ جاریہ کو آگے بڑھانےکی توفیق دے اور ان  کی تمام اولاد بھی ان کے نام کا چراغ ہمیشہ روشن رکھے ۔ آمین

آنٹی جان" انر ویل" این جی او  ساہیوال کی سابق صدررہ چکی ہیں،انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو احسن اندازمیں نبھایا بیرونی ذمہ داریوں کے ساتھ  گھریلو ذمہ  داریوں کو  بھی بخوبی نبھانا  اور ہر رشتے کو اس کا مقام دینا ہر کسی کے بس کی  بات نہیں ہوتی ۔بہت خاص لوگوں اللہ تعالیٰ یہ وصف عطا کرتا ہے ۔

ماں، لفظ ہی شہد سے میٹھا اور چاہتوں کا سمندرہے ۔

ماں ہستی ہی ایسی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ۔

اس عزیز جان ہستی کو لحد میں اتارنا کیا قیامت خیزگھڑی ہوتی ہے۔یہ تو اولاد سے بڑھ کرکوئی نہیں سمجھ سکتا ۔بڑا مشہور مقولہ ہے" جس تن لگے وہ تن جانے "

اللہ تعالیٰ ان کے بچوں کو ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔ان کو صبر دے سکینت دے ۔ اللہ کی رضاکہ آگے انسان بے بس ہے۔اس مشکل اور کٹھن گھڑی میں صبر کرنا بہت ہی مشکل ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی غیب سے مدد فرمائے، انہیں سکینت دے ۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کی نیک گواہیوں کو آنٹی جان کے حق میں قبول فرمائے۔ان کے درجات بلند کرے ۔ ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے۔  انہیں بہترین علین میں شامل کرے ۔

انہوں نے ساری زندگی بہترین مہمان نوازی کی ،صلہ رحمی کی، اللہ تعالیٰ اس سے بڑھ کر ان کی مہمان نوازی کرے ان کے ساتھ رحم اور درگزر کا معاملہ فرمائے۔  ان کے بشری گناہوں کو معاف فرمائے۔ آمین ثمہ آمین

 

ا ک سورج تھا کہ تاروں کے  گھرانے سے اٹھا

لوگ حیران ہیں کیا شخص زمانے سے اٹھا

 

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے