
عظمی نعیم/ سنیہ عمران / بہاول پور
اہل مقبوضہ کشمیر کےساتھ اظہار یک جہتی اور انہیں اپنےساتھ کا یقین واعتماد دینے کے مسجد الحق سے فرید گیٹ تک جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع
بہاولپور کی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے لیے مسجد الحق میں صبح 10 بجے سے افراد جمع ہونا شروع ہو گئے تھے ۔
نائب پی پی 254 اسر ی حذیفہ نے کمپیرنگ کےفرائض سنبھالتے ہوئے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی ٹیچر مریم شیراز کو تلاوت قرآن پاک کی دعوت دی ۔ مریم شیراز کی پر سوز تلاوت کے بعدقائم مقام ناظمہ ضلع صائمہ معید نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو 77 سال ہوگئےہیں اوردو سال سےکشمیری کشمیر میں جیل کی طرح قید ہیں ان کی زندگی تنگ کر دی گئی ہے۔ان کو تدفین تک کی اجازت نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ رائے شماری کے لیے کشمیرمیں کثیرتعداد میں ہندو آباد کیےجارہےہیں تاکہ رائے ان کے حق میں ہو جائےیہ ایک گھناؤنی سازش ہے ۔ہم سب کا فرض ہے کہ ہم کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کریں ،ان کو مالی تعاون دیں ۔ان کے لیے آواز اٹھائیں ۔کثرت رائے سے قرار دار ناظمہ پی پی 253 عائشہ فاروق نے منظور کروائی ۔مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے پر خلوص اور جامع دعا سینئر رکن نسیم عبد الواحد نے کروائی ۔دعا کے بعد خواتین بچے , بچیاں ، قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طالبات قائم مقام ناظمہ ضلع صائمہ معید ،رکن مرکزی و صوبائی شعوری سعدیہ ذیشان ،ناظمہ پی پی 253 عائشہ فاروق ،پرنسپل قرآن انسٹی ٹیوٹ و رکن ضلعی شوریٰ سعدیہ بخاری کی قیادت میں ر یلی کی صورت نکلے ۔جماعت کے دیگر اہم ذمہ داران شامل تھے ۔جماعت اسلامی کے لہراتے جھنڈے خوب صورت منظر پیش کر رہے تھے ۔
بچوں کے سروں پر بندھی پٹیاں جن پہ لکھا تھا کشمیر سے ہمارا رشتہ کیا لا الہ الااللہ ۔مختلف چارٹس،پینا فلیکس بچوں ،بچیوں نےاٹھا رکھے تھے جن پہ مختلف تحریریں،اشعار کشمیریوں سے محبت اور اظہار یکجتی کا مظہر تھے ۔
کشمیر بنے گا پاکستان ،ہم لے کہ رہیں گےآزادی،میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اک دن،ستم شعاروں سےچھڑائیں گےاک دن ،بڑا مکمل اورجاندار منظر تھا ۔بچوں نے بڑے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ یوں لگتا تھا جیسے ان کے بس میں ہو تو ابھی اپنا کشمیر غاصب ہندؤں سےچھین لیں۔ ان کے چہرے کے تاثرات ،ان کے مسلسل نعرے۔۔۔۔ لے کے رہیں گے آزادی ،کشمیر بنے گا پاکستان ،کشمیریوں سے ہمارا رشتہ کیا لا الہ الا ا للہ بڑے دیدنی تھے
اوریہ پر جوش نعرے ریلی کے اختتام تک جاری رہے ۔
بزرگ خواتین کا جذبہ بھی قابل ستائش تھا جو اپنی محبت کے اظہار کے طور پر موجود تھیں ،ریلی میں خواتین کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر اہل بہاول پور کی طرف سے کشمیریوں سے بھر پور اظہار یک جہتی کیا ۔
میڈیا کو بیان دیتے ہوئے رکن مرکزی و صوبائی شوری سعدیہ ذیشان اور قائم مقام ناظمہ ضلع صائمہ معید نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کشمیر کےلیے ابھی تک کچھ نہی کیا۔ اب ہماری باری ہے، عوام بھر پور آواز اٹھاتے ہوئے حکومت پر دباؤ ڈالے تاکہ حکومت مسئلہ کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کر وائے ۔



































