
سنیہ عمران/ بہاول پور
جگہیں ہماری روحوں کا آئینہ ہوتی ہیں ۔یہ ہماری زندگی پربہت گہرے اثرات چھوڑ جاتی ہیں ۔جگہیں صرف جگہیں نہیں ہوتیں بعض جگہیں ہمارا کمفرٹ زون
ہوا کرتی ہیں ۔ہمیں صبح کی پر نور ساعتوں کی طرح پر سکون کر دیتی ہیں ۔
بعض جگہوں پر جب ہم جاتے ہیں تو کئی خوب صورت پل آنکھوں کےسامنےگھوم جاتے ہیں جو وہاں کہ افراد کے ساتھ گزارے ہوتے ہیں ،ہر کمرہ ایک داستان سناتا ہے کسی فلم کی طرح یادیں ،منظر آنکھوں کے آگے گھوم جاتے ہیں۔ کبھی کہیں کوئی یاد آنکھوں کو نم کر دیتی ہے ،انسان قرب سے آنکھیں میچ لیتا ہے۔
یوں جیسے کسی کپڑے کو کانٹوں پہ ڈال کہ گھسیٹ لیا ہو کیونکہ جگہیں بھی بے درد اورہمدرد ہوتی ہیں کچھ ماں کی آغوش کی طرح
اورکچھ ظالم دشمن کی طرح ۔کچھ جگہوں سے ہمیں جانا پڑتا ہے اور کچھ جگہیں ہمیں خود بخود چھوڑ دیتی ہیں ۔یونہی وقت کے دھارے میں بہتے ہم دور نکل جاتے ہیں۔
کچھ لوگ ہمیں بہت عزیز ہوتے ہیں۔ وہ ہماری روح میں بس جاتے ہیں۔ ان کے ہونے سے ہمیں اندھیروں میں روشنی ملتی ہے ۔
ایسے ہی کچھ جگہیں ہمیشہ ہمارے وجود کا حصہ رہتی ہیں ۔
میرے پیارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرح
جو ہمارے وجود کا وہ اٹوٹ حصہ ہے
جو کبھی الگ نہی ہوسکتا
وہاں کے عزیز ترین لوگوں کی طرح



































