دین سے دوری کی تباہی

    مسرت جبیں

ایک فکر انگیز تحریر

موضوع کلام اتنا حساس ہے کہ بات کرنے کاحوصلہ نہیں ۔ قلم لہو لہو داستان رقم کرتا ہے۔ احسان عظیم اس عظیم ذات کا جس  نےمجھے اورآپ کو

دین اسلام کی نعمت سے نوازا ہے ۔دین اسلام جو تمام ادیان میں اعلیٰ وارفع اور اصل دین ہے۔خود قرآن مجید میں فرقان حمید میں ارشاد فرماتا ہےکہ اے لوگو اللّٰہ  نے تمہارے لئے دین اسلام کو پسند کیا ۔دین اسلام ہی اصل کامیابی ہے آخرت کی ابدی نعمتوں اور کامیابی دین اسلام سے مشروط ہے۔ دین اسلام سے دوری کے اسباب کو جاننا اپنی کوتاہیوں غفلتوں کا اعتراف آگاہی زندگی موت کا سوال ہے۔میں آپ کے سامنے دین سے دوری کے اسباب رکھتی ھوں سب سے پہلے میری اور ہم سب کی غفلت  جہالت اور دنیا پرستی ہے ہمیں دنیا کی ہوس رغبت لالچ دنیا کی اندھی محبت اور غیروں کی تقلید نے دین سے دور بہت دور پھینک دیا شیطان تو ازل سے ہی اسی طاق میں تھا کہ اللّٰہ کے بندوں کو اللہ سے اللّٰہ کے دین سے باغی کرے  اس کے لیے جو اہم اور نازک ترین دشمن کا ہدف بنا وہ ہمارا تعلیمی نظام ہے جس میں نصاب تعلیم معیار تعلیم کو نشانہ بنایا گیا نظام تعلیم تو اس وقت ہی تباہی کی طرف چلا گیا جب دینی اور دنیاوی تعلیم کو تقسیم کردیا گیا مومن اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک اس کا سینہ نور قرآن سے منور نہ ہو جب مجھے اور آپ کو قرآن مجید جو ہدایت کا سرچشمہ جو اصل علم و عرفان کا فیضان ہے اس کے راز اس کا علم زندگی کا رہنما نہ بنے کاہنات کے سارے علوم قرآن ہی سے تو ہیں ۔

جدید دور میں انسان کو انسانیت کے درجے تک لے کر جانے والا ایک قوم ایک ملت ایک امت کی تربیت کرنے والادوسرا ذریعہ میڈیا ہے۔ معاشرے میں میڈیا کا کردار ہمیشہ سے ایک ستون کا سارہا ہےمگر سوئے قسمت میرے وطن کا میڈیا ہی دشمن اسلام کا دشمن وطن کا بڑا ایجنڈ بناہوا ہے۔ میں یہ بات کہنے میں کوئی عارمحسوس نہیں کرتی کہ میڈیا نے میرے وطن کی نظریہ کو نہ تار تار کیا بلکہ میرے وطن کی جڑیں کھوکھلی کر کے رکھ دیں، جس قدر میڈیا نے میری نسل نو کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا کہ اب نسل نو کا ایمان ہی نہیں خود ان کی  دینوری زندگی میں توازن بگڑ کررہ گیا ہے۔ حیا کا جنازہ نکال دیا گیاہے۔ بحثیت پاکستانی شہری بحثیت انسان اور بحثیت مسلمان ان کی شخصیت مسخ شدہ لاشوں میں ڈھل چکی ہے۔نہ جانے کونسی طاقت ہے جو میڈیا پر اپنے آہنی پنجے گاڑچکی ہیں۔ میڈیا وہ پیش کرتا ہے جو معاشرے کا کل ہوتا ہے مگر افسوس یہاں معاملہ برعکس ہے ۔ میڈیا معاشرے کی تعمیر نہیں کر رہا ۔اسلامی تشخص پاکستانی تشخص کی تصویر بگاڑنے میں سرگرم ہے۔ تیسرا بڑا سبب دشمن کی چالوں سے طاغوت کے مکرو فریب سے بے خبر ہونا۔ شیطان کی ہمیشہ سے چال رہی ہےکہ وہ برائی کو برائی کہہ کر نہیں متعارف کروایاکرتا بلکہ  برائی کوخوبصورت بناکرترقی کا نام دیکراورجدیدیت کی ضرورت بنا کرپیش کرتارہاہے۔ان سب چالوں کاشکار،ہم اس لےہو گئےکہ ہمیں قرآن سےدور رکھا گیا۔ہمارامعیارہماری سوچ دنیااوربس دنیا ہی رہی لہو ولعب نے میرے ضمیراورشعورکو بیدارہی نہ ہونےدیا۔ مغرب روشنیوں مغرب کے کلچرنے مغرب کی تہذیب ہم پرایساجا دو کیا کہ ہم سب زندگی کےاصل مقصد کو بھول گئے۔

اپنے اتنےاہم کامل دین اسلام کو بھول گئے اپنے کائنات کےسب سےعظیم انسان کو جو ہمارے لےراتوں کو سجدےمیں رویا کرتا تھا جس کو وقت نزع اپنی امت کی پڑی تھی جس نے اپنوں سے گالیاں کھائیں غیروں سے پتھر جوزخموں سے چور ہواہم جو حاضرین ہم سب اس عظیم ہستی کو بھول گئے ہم سب اس عظیم ہستی کی عظیم تعلیمات کو بھول گئےحد تو یہ کہ ہم اپنے کرم کرنے والے رب کو بھول گئے وہ رب جو فرماتا ہےکہ زمین وآسمان جتنے گناہ لیکرآؤ بس ایک بارسچے دل سے توبہ کرلو میں بخششیں کی بارش کردوں مغفرت کےدریابہا دوں اےانسان تجھے کس چیزنے اپنے کرم کرنے والےرب سے دھوکے میں رکھاآہ کیا کیا بیاں کروں کیا کیا سناؤں کہاں تک سنو گے ۔دین سے دوری کے نقصانات میں نے کیا زبان کھولنے کی جسارت کروں حال دل تو کھلی کتاب ہے۔ دین سے دوری کی تباہ کاری ہم سب کےسامنےچارسو بکھری پڑی ہے۔ کون ہےجو سکون کی تلاش میں نہیں یہ بے سکونی دین سے دور۔ی۔  کون ہے جو بیماریوں کا ہسپتال نہیں ۔ کون ہےجو دردر کی ٹھوکروں  پہ نہیں ، کون ہے دکھوں غموں پریشانیوں کا بوجھ لیے ہوئےنہیں۔  کون ہے جو مکر و فریب  اور دجالی فتنے کا اسیر نہیں ۔ کون ہے جو معاشی معاشرتی مسائل میں الجھا ہوا نہیں۔  کونسا خاندان ہےجو ٹوٹ پھوٹ سے بچ سکا ہے۔ کونسا ادارہ ہے جو اپنی اصل بنیادوں پہ قائم ہے ۔ تعلیم گاہیں، تجارتی منڈیاں اورعدالتوں میں انصاف کی بولی لگائی جاتی ہے ظالم آزاد اورمعصوم سولی چڑھایا جاتا ہے، جھوٹ سچ کا لبادہ اوڑھےہوئے مصنوعی مہنگائی کا عفریت کھا گیا۔ میرے وطن کو دین اور اہل دین مجرم اورمکار سیاستدان معزز دہشت گردی نگل گئی۔ انسانیت کو  غداریاں وفاداریاں برابر ہونے لگیں۔فرقہ پرستی نے ٹکڑے ٹکڑے کردیا ۔

 اصل دہن اب اجنبیت کی طرف محو سفر ہے ۔ آؤ اللّٰہ کے بندوں لوٹ چلیں اللّٰہ کے رستوں پر ابھی زندگی کی ساعتیں باقی ہیں ابھی در توبہ کھلا ہے۔ ابھی بھی رب رحیم رحمتوں سے دامن بھرنے کا منتظر ہے۔ دین سے انسان کی عیش پرستی بھی ہے ۔وہ مومن کہلوانے کا شوق تورکھتا ہے،مگر مومن بننے کے لیے اسلام کےکناروں پر چلتا ہے۔ اپنی من چاہی عبادتوں من چاہی سنتوں ،فرائض وحقوق تو گوارا ہے،مگر جہاں نفس پرزد پڑے وہاں دل ہی نہیں ایمان بھی پھسل جائے۔ لہو ولعب دنیا کی رنگینیوں میں اس طرح مستغرق ہوئےکہ آخرت کی فکر ہی کھو دی۔

خدا سے بےخوفی بےخوف ہوئی ۔محبت رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے دعوے دار تو ہیں مگر اتباع رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں زندگی کی رمق باقی نہیں بچی۔ اتباع رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم اپنانے میں معیار زندگی وہ معیار زندگی جو خود ساختہ ہے جو صرف دنیا ہی نبھانے بنانے کے سامان ہے،جس معیار زندگی نے ہمیشہ کی زندگی کو موت سے بدتربنادیا۔جس معیار زندگی نے ہمیشہ کی فوز عظیم کو ہمیشہ عذاب عظیم پر ترجیح دی ہو۔وہ معیار زندگی متاثر ہوتا ہے۔آہ ازلی دشمن شیطان ازل کی دشمنی کرگیا۔ دجالیت دجالی جال بچھا کرکس قدر خوبصورت حصار میں مقید کر دیا ہے اور ہمیں یہی قید آزادی نظر آتی ہے ۔کیا ستم ہے لافانیت کا ۔ دین سے دوری نے امت مسلمہ کو زخموں سے چور کردیا ہے۔آؤکچھ مداوا کریں اب میں آپ کے سامنےان زخموں کا کچھ علاج بھی رکھتی ہوں ۔ سب سے پہلے توبہ توبہ انصوح   رو رو کےدعائیں کریں اپنے گناہوں کا اعتراف کہ آج ہم خوار ہوئے تارک قرآں ہو کر  قرآن مجید سے ٹوٹا ہوارشتہ جوڑنا ہو گا، قرآن ہی مکمل ضابطہ حیات ہے۔ قرآن ہی کو اپنا راہنما امام بنانا ہو گا قرآن ہی تمام مسائلِ کا حل ہے ۔ قرآن ہی نورحیات ہے ۔ ایمان کو تازگی دینا ہوگی ۔ روٹھے ہوئےرب کو کثرت سجدہ سے ماننا ہے۔ نمازوں کی پابندی ارکان السلام کو خوشی دلی سے اپنانے کا عزم  میڈیا سے نسل نو کودور ہی رکھا جائے۔ذمہ داران میڈیا کو ہنگامی بنیادوں پر بارآور کروایا جائے تمام اخلاق باختگی کو لگام دینے کی اشد ضرورت ہے۔

میڈیا پرایسے پروگرام پیش کیے جاہیں جو نسل نو کی سیرت و کردار کو نکھار دیں جو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں پاکستانی شہری میں اسلامی تشخص کو ازسر نو زندہ کرےجو نورایمان سے تعمیر سیرت کرے کہ نسل نو اسوہ حسنہ کی عملی تفسیر ہوں۔      تخلیقی اورپیشہ ورانہ تعلیم و تربیت پربھرپور توجہ دی جائے۔ والدین خاص طور پر خصوصی توجہ دیں اپنی اولاد پر۔خاندان کی اکائی کوبچانے کے لیے ہر کوشش کی جائے۔ بےحیائی کی پرزورمذمت ہو۔روزگار کےمواقع زیادہ فراہم کیےجائیں ۔دشمن کی ہر چال پرکڑی نگاہ ہو۔جدید ٹیکنالوجی پرعبور۔ جدید علوم کی تعلیم حاصل کرنےکی ضرورت ہے۔اخلاقی اور مذہبی تربیت کامنظم اہتمام کیاجائےاورسب سے بڑھ کراللّٰہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی صحیح اطاعت کی جائے۔اگرآج بھی  اس تباہی کو نظراندازکیا گیا ۔آج کی  خاموشی مجرمانہ خاموشی ہوگی۔ بحثیت مسلمان ہمارا ایمان ہےکہ یہی زندگی اصل زندگی نہیں بلکہ اصل اور ابدی زندگی تو آخرت کی زندگی ہےتو عقلمندی کا تقاضا ہے،ایمان کا تقاضا ہےکہ اپنی ابدی زندگی کی فکرابدی کامیابی کی فکرتمام فکروں پر غالب ہو۔ہم حریصِ ہوں ، ہم متلاشی ہوں صرف اور صرف اللّٰہ رب العزت کی رضامندی کے۔

  یہی محبت کا تقاضا ہےآؤاللّٰہ سے توبہ کرتے ہوئےامت مسلمہ کی حفاظت اتحاد اور استقامت کی دعا کریں ، اللہ ہم سب کو دین اسلام کی نعمت کی قدر کرنے اورعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 

نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے