
مسرت جبیں
میں نے اور آپ نے قرآن مجید پڑھا اورپھر محسوس کیا کہ میرارب میرے کتنا قریب ہے۔میں نے اپنےرب اپنے دل میں محسوس کیا۔بہت قریب بہت
قریب ۔
آج اس وقت بھی وہ میری شہ رگ سےقریب ہے۔خود ہی رب کریم فرماتا ہےکہ اورہم اس کی شہ رگ سے بھی قریب ہیں۔ بس ذرا محسوس کرتے رہو۔ دیکھو
کتنے رازسے کتنے مان سےمیرا رب سرگوشی کررہاہے۔ان ربی قریب ومجیب بہت قریب ہےاورقبول بھی فرماتا ہے ۔
سنو تو پیار بھری صداان ربی رحیم و ودود، یقیناً میرارب نہایت رحیم ہےاورمحبت سراپائے محبت ہے۔دکھی دلوں پر مرہم رکھتا ہے تو تھپکی دیتا ہے۔غم نہ کرہمارے ساتھ اللّٰہ ہے اور جس کے ساتھ اللّٰہ ہو تو کیا غم، کیا دکھ، کیا رنج ۔
دیکھو یہ تمہارا اللّٰہ تمہارا رب ہے ۔
وھو معکم این ما کنتم۔ کہاں تنہا ہو تم کب اکیلے ہو۔کیسے بےآسراہو ۔
اچھا شیطان کے جال میں پھنس گئےہو۔ گناہوں کی دلدل میں ۔گمراہی کے اندھیروں میں ڈوب چلے۔جسم ہی نہیں روح بھی لتھڑی ہوئی غلاظتوں میں ۔کاہلی سستی نےبےکار بنا دیا ۔لذت دنیا میں مدہوش پڑے ہیں ۔تو منادی ہو رہی ہے
لا تقنطوا من رحمت اللہ ۔
انا التواب الرحیم ۔
وھو الغفور الودود ذی العرش المجید ۔
دیکھ دل چھوٹا نہ کر الا یعلم من خلق وھو الطیف الخبیر ۔
آ جانا درتوبہ کھلا ہےابھیآجا نا ۔
کتب علی نفسہ رحمۃ
ٹوٹے ہوئے کےلیے حوصلے
میری رحمت میرے غضب پہ غالب آ گئی۔اچھا ابھی بھی تو تذبذب میں پڑا ہے ۔
چل امید کا دامن تھام اور سن ۔
والذی اطمع ان یغفرلی خطیئتی یوم الدین ۔
کیا بھول گیا فرمان باری تعالیٰ ۔
واذا سا لک عبادی عنی فانی قریب اجیب دعوۃ الداع اذا دعان ۔
تم میرے قریب ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
اے رب رحیم رحم فرما ہم تیرے در پہ خالی دامن خالی ہاتھ خالی جھولی پھیلائے ہوئے ہیں۔ہم توتیرے نہیں بنتے ہم اپنی میں کے غلام ۔ہم راہ سے بھٹکےہوئے۔ہم لذتوں کے قیدی ۔دنیا کے بندے۔ گندھے بہت گندھے ۔
ہم تاریک راہوں کے مسافر۔رب عظیم ہمارےدل تیری دو مہربان انگلیوں کےدرمیان توجیسے چاہتا ہے پلٹاتا ہے ۔اے رب رحیم ہمارے دلوں کو پلٹ دے اپنی اطاعت پہ اپنی محبت پہ ۔ہم عاجز بے بس لاچار ہم کچھ نہیں کچھ نہیں ۔
و ما توفیقی الا باللہ علیہ توکلت والیہ انیب ۔
بس تو ہمیں تھام لے ۔ہمیں بچا لےآگ کے گڑھے میں گرنےسے۔ ہم نیکی کی توفیق دے اور نیکیوں کے طرف سبقت لے جانےکی ۔نیکی آسان بنا دے اور گناہ مشکل ۔ہمیں طاغوتی فتنوں سے بچا۔ ہمیں ریا کاری غرور سے بچا۔ شرک وبدعت سے بچا ۔ہمیں دجال کے فتنے سے بچا ۔ ہمیں ہمارے نفس کے حوالے نہ کر ۔
ہمیں دنیا کی لذتوں سےرغبت سے بچا ۔ ہمیں صراط مستقیم پر استقامت عطاء فرما ۔ہمیں نور قرآن نور ایمان ۔نور حیا سے مزین کردے ۔ ہمیں ایسا بنا جیسا تو اپنے خاص بندوں کو دیکھنا چاہتا ہے ۔ یا رب العزت اس وقت جو تجھے پکار رہی ھوں تو نیت خالص کر دے اور ارادے نیک ۔اور اگر اب بھی کوئی کھوٹ ہے تو دور کر دے ۔ ہم تو عاجز ہیں عاجز ۔
اللھم انک عفو کریم تحب العفو فاعفو عنا
یا سمیع الدعاء جو جو مسلمان مومن تجھے پکار رہا ہے جس حال میں جس انداز میں یارب رحیم سب پہ رحمت فرما سب کی دامن اپنی مغفرت سے بھر دے۔
سب کی ہر جائز دعائیں قبول فرما۔ سب سے راضی ہو جا ۔ سب کے دلوں کو خالص کر دے ۔ سب کے ایمان کو مزید نکھار دے ۔سب کے حال پہ رحم فرما سب ایمان وصحت عزت و توقیر فوز عظیم والی زندگی نصیب فرما ۔کامیابیاں عزتیں راحتیں مقدر فرما۔ ایمان کی عزت کی اور اپنی رضا مندی والی زندگی نصیب فرما ۔عزت کی شہادت کی اور اپنی رضا مندی والی موت نصیب فرما ۔ دنیا وعقبی میں کشادگی عطاء فرما ۔ موت کے بعد زندگی کی لذت اوراپنے کریم چہرے کے دیدار کی لذت نصیب فرما ۔اپنی اور اپنے حبیب صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی محبت و اطاعت نصیب فرما ۔ روز محشر شفاعت نبی مہربان صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور حوض کوثر سے سیرابی مقدر فرما ۔ اپنے مغفور بندوں میں شامل فرما ۔یہ رمضان اور بہت سے رمضان مقدر فرما ۔یا رب العالمین جو مانگ لیا جو نہیں مانگ سکے اور وہ ہمارے لیےتیری نظر میں بہتر ہے وہ عطاء فرما۔ آمین ثم آمین۔ اس یقین کے ساتھ کہ تو اپنے بندے کی پکار کا جواب دیتا ہے ۔ تیری رحمت سے مایوس نہیں۔ تو اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا میرے عظیم رحیم علیم حلیم کریم اللّٰہ یا ذالجلال والاکرام اللّٰہ ۔ آمین ثم آمین


































