رمضان رب کا انعام

مسرت جبیں

رمضان رحمتوں برکتوں کا فیضان لیےہم امت محمدیہ پہ سایہ فگن  ہے۔سب دن اللّٰہ کےسال کےبارہ مہینوں میں یہی ایک خاص مہینہ ہے۔جسے

خصوصی فضیلت حاصل ہے۔رمضان رحمتوں برکتوں اوربخشش کی نوید لاتا ہے۔ہم لذت دنیامیں مدہوش اپنی ہی خواہشات کے غلام غفلتوں میں ڈوبے ہوئے ۔ ہمارے دل زنگ آلود ہوجاتے ہیں۔ایمان کی کمزوری عمل صالح کی سست روی ۔  جب بہت زیادہ بڑھ جاتی ہےتو میرے اللّٰہ اپنی رحمتوں کے درواکر دیتے ہیں ۔

ایسے میں رب رحیم رمضان کی رحمتوں بھری پھوہار سےمومن کے دل کی زمین ہری بھری کر دیتے ہیں ۔ رمضان المبارک انعامات کی بارش لیے دھرتی کو جل تھل کرتاہے۔یہ ہےمیرے رب کا انعام ۔نیکیوں کا موسم بہار ۔ہرسو اللّٰہ اکبر اسی کی کبریائی، اسی کی حمد وثناء مساجد میں خالی صفیں نمازیوں سے بارونق ۔ توکلام رب رحمان سے فضائیں پرنور۔ دل کی زمین نرم اور عمل صالح کی کھیتی لہلہاتی نظرآتی ہےٓ۔  یہ رمضان برکت ہے۔ رحمت ہے کہ جنت کو مومنین کے لیے سال بھرسجایا جاتا ہے۔ جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں ۔شیاطین جکڑ دیئے جاتے ہیں ۔ نیکی کرنا سہل اور گناہ مشکل ہو جاتا ہے ۔

یہی تو انعامات کی بارش ہے ۔ رمضان میں فرض 70گنا  ثواب بڑھ جاتے ہیں اور نفل فرض کےدرجے تک  پہچ جاتا ہے،رب رحیم مومن کے دل کی زمین بنجر نہیں ہونے دیتا ۔ نیکیوں کی ترغیب عمل صالح کی ایسی ہوا چلتی ہے کہ کمزور سے کمزور مسلمان عمل کے لحاظ سے خود بخود کشاں کشاں مساجد کا رخ کرتا ہے۔گناہ کرنے پر شرمندگی نظر آتی ہے ۔ اس رب عظیم کا کس قدر احسان ہے کہ اس نے ہمیں رمضان کی نعمتیں عطاء کیں ۔رمضان وہ عظمت والا مہینہ جس میں کتاب مبین فرقان حمید وہ نسخہ کیمیاء عطاء ہوا جو نور ہدایت ہے۔وہ لاریب ہےجو بینات ہے ۔

دراصل ماہ رمضان کی اہمیت وفضیلت ہی وجہ قرآن ہے ۔ سورۃ بقرہ میں ارشاد ربانی ہے،رمضان کا مہینہ وہ ہےجس میں قرآن اتارا گیا جو انسانوں کے لئے سراسر ہدایت ہے جس کی تعلیمات راہ راست پر اور حق وباطل میں فرق کرنے والی ہیں ۔

یہ ہے ماہ رمضان کی فضیلت رحمتوں برکتوں کا رازہے۔ اللّٰہ رب العالمین نے انسان کو پیدا کیااوراس کی پیدائش کے ساتھ ہی اس کی تمام ضروریات زندگی کا انتظام کردیا گیا ۔پیدائش سے پہلے ہی ماں کی چھاتیوں میں دودھ جاری ہو گیا ۔ ماں کی شفقت باپ کا سائباں رشتے ناطے زندگی کے سبھی چلن بتا  دیے

 اوراگر سب کچھ عطاء ہوجاتا مگرایک ہدایت کا رستہ نہ تسلیم کیاجاتا تو سب نعمتیں اکارت تھیں ۔ایک ہدایت صراط مستقیم ہی انعام عظیم ہے۔ الحمدللہ کس قدرحکیم ،علیم ،رحیم  اورعظیم ہے وہ ذات جس نے عظیم کتاب ہدایت عطاء کی جو صراط مستقیم کی مسافت طے کروا کرجنت نعیم تک پہنچا دے ۔ اس قرآن مجید فرقان حمید کا نزول ہی اس مہینہ کو عظمت دیتا ہے۔یہی وہ سر چشمہ ہدایت ہےجس کے نزول کی لمحات لیلۃ القدر بن گئے ۔رمضان رب کا انعام جہاں لیلۃالقدر کی ہزارمہینوں سے بہتررات بطور انعام نصیب ہو۔ 

رمضان کی ہرساعت اطاعت وفرمانبرداری سے مزین ہو ۔ دن روزوں کی خوشبوسےمعطراورراتیں آنسوں میں بھیگی ،دعائیں لبوں پہ لرزتی ہوئی ۔ رکوع وسجود سےجبینیں روشن ،رب کے عاصی گناہ گار بندے امیدوں کے کشکول لیے درمولا پہ حاضر ہوں تو فرشتے بخشش کی نوید سنائیں ۔اس سے بڑھ کر کیا انعام ربی ہوگا ۔ 

کتنی مبارک گھڑیاں ہیں رمضان کی ہر پل ہرقدم  رحمتوں کی ردا اوڑھے ہوئے ہے ۔سحری افطار میں دعاؤں کی قبولیت ۔ اللّٰہ رب رحیم نے کسی کو بھی اس ماہ مبارک میں محروم نہیں رکھا ۔ سحری بنانے سے لیکر افطار کروانے تک رحمت کی تجلی ۔

آقا دو جہاں نبی مہربان صلی اللّٰہ علیہ وسلم رمضان میں صدقہ وخیرات  تیز آندھی کی طرح فرماتے۔اتباع سنت صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں مسلمانوں کو بھی رمضان میں کثرت سے صدقہ وخیرات کرنے کی تلقین فرمائی ۔ادائیگی زکوٰۃ کی ترغیب نے رمضان کی برکتیں محلوں سے  جھونپڑی تک منتقل کر دیں۔ یہ رمضان کا فیضان ہے کہ غریب سے غریب بھی رمضان میں آسودہ حال ہوجاتا ہے ۔

رمضان کی مخصوص گھڑیاں سحری کا وقت طلوع آفتاب ت ۔ہرنماز کی ادائیگی ۔عصر سے مغرب تک ۔وقت افطار قبولیت دعا کا وعدہ ۔ انعام نہیں تو کیا ہے ؟ بھولے بسرے ،بھٹکے ہوئے،غافل بندے اس ماہ مبارک میں اس کے در پہ جب سجدہ ندامت ادا کرتےہیں تو جو خوشی رب غفورکو اس وقت ہوتی ہے  جو راحتیں سکون گناہ گار اپنے سینے میں محسوس کرتا ہے۔ اس خوشی اور سکون کو بیان کرنے کے لیے لفظ کم پڑ گئے ہیں ۔

اللّٰہ کےعطاء کردہ رزق کو اللّٰہ کے رستے میں خرچ کرنے پہ ایک سے دس اور دس سے ستر گنا بڑھا کر عطاء کا وعدہ تو عام دنوں میں رمضان میں اس انفاق فی سبیل اللّٰہ کے کیا رنگ ہیں ۔ رمضان کی فضا ہی نرالی ہے ۔ گویا رحمت کی برکھا ٹوٹ کر برستی ہے کہ امت محمدیہ سر سبز شاداب ہو جاتی ہے ۔

عرش سے فرش نورکی تجلیات اُترتی ہیں ۔درتوبہ وا  ہے ۔ مغفرت کے پروانے بدلیوں کی صورت اترتے ہیں ۔ گناہ گار بندے رب غفور ورحیم کے اورقریب اور قریب ہو جاتے ہیں اور رب جو شہ رگ کے قریب ہے وہ دلوں کی دھڑکنوں میں دھڑکتا محسوس ہوتا ہے ۔

بندے اور رب کا رشتہ بہت گہرا بہت مضبوط نظر آتا ہے۔ نیکیوں سے محبت اور گناہوں سےکراہیت ہوجاتی ہے ۔ دنیا کے بکھیڑوں میں بھی بندہ کا تعلق قرآن سے جڑ جاتا ہے ۔مساجد راتوں کو تلاوت قرآن کے سحرسےمسحوراور معمور ملتی ہیں ۔قرآن کا فیضان دلوں میں ایمان کو تازگی بخشتا ہے ۔قرآن ہی مجھے سے تجدید عہد کرواتا ہے کہ ایمان عمل صالح کے بنا قبول نہیں ۔ قرآن ہی نے آگاہ کیا کہ پہلی قومیں کتاب الہی سےانحراف کرنے۔تحریف کرنے کوتاہی کرنے اور ثمنا قلیلا تھوڑی قیمت پرسودا کرنے پرنبوت اور حکومت سے معزول کر دی گئیں۔ رسولوں کی تکذیب اورنافرمانی کرنے کی پاداش میں عذاب الیم سے ان کے نام ونشان مٹ گئے۔اب اے امت محمدیہ اگر تم ایسا کرو گے تو تمہارے ساتھ بھی وہی کچھ ہوگا ۔ قرآن مجید ہی سے مجھے مقصود حیات ملی ۔ قرآن کی تذکیر نے معرفت کے دریچے مجھے پہ آشکار کیے ۔

اللّٰہ وحدہ لاشریک کی واحد نیت کی پہچان قرآن سےہوئی ۔مقصود رسالت کے راز قرآن سے متعارف ہوئے۔ دنیا لعو ولعب متاعِ غروراور آخرت کاگھر دائم ہے۔قرآن نے خبر دی ۔ بھٹکے ہوئے بندوں کو رب سےٓجوڑ دیا ۔اس قرآن مجید نے اس رمضان المبارک نے۔ عرش پہ مسکراتا تھا رب عطاء اور بخشش کی تھی انتہا ۔رب کی محبتوں کے رنگ بھی کتنے انوکھے ہیں ۔گناہ گاروں کو بھی تنہا نہیں کرتا۔امیدوں کے چراغ بجھنے نہیں دیتا۔پورا سال غافل رہےمجھے بھول گئےرستے کھوگئے ۔

آؤ مایوس نہ ہو ۔ اور چند آنسو کی سوغات خالص توبہ لیے بس آجا میرے بندے ایک بخشش کےسمندر لیے ہوئے ایک عظمت والی رات تیری منتظر ہے ۔ آجا یہ رمضان کا خاص انعام قدر والی رات ۔ قدر والوں کے مقدر میں لکھی جائے گی ۔ بس تیرا میرے در تک آنا شرط ہے ۔ اس رات میں بہتے آنسو کیا قیمت رکھتے ہیں ۔

موتی سمجھ کے شانِ کریمی نے چن لیے

 قطرے جو تھے میرے عرق انفعال کے

 قدر والی رات قدروالے رب رحیم کی طرف سےقدروالوں کے لیے ۔

مہک ہے اور آ رہی ہے صدا

ان ربی قریب مجیب کی ندا

رمضان کی گھڑیاں سعید

بخشش کی امید قبولیت کی نوید اور عید اورعید ۔۔۔

رمضان کی ہر رات رب غفار رب ستار اپنے بندوں کی بخشش فرماتا ہےاور جتنے بندوں کی بخشش پورا رمضان ہوتی ہے۔ لیلۃ القدر کی رات اللّٰہ ہر اس شخص کو معاف فرماتا جو اس کے در پہ معانی کا طلبگار ہوتا ہے ۔

اورپھر ادھر نماز عید ادا ہوئی ۔

ادھر بخشش کی انتہا

اللّٰہ رب العزت رب العالمین ہمیں رمضان کےفضائل وبرکات سے مستفید مستفیض ہونے کی توفیق نصیب فرمائے اورعید پہ مغفرت کی نوید مل جائے ۔امین ثم آمین ۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے