"دِل نہ جلے "

 سلمیٰ نور

 کھانے کی میز پر روٹی جلی ہوئی تھی۔ باپ نےآرام سےاسے کھانا شروع کر دیا۔ ماں کی تعریف بھی کی۔ سعد بہت حیران ہوا۔ اس نے باپ سے

پوچھا، کیا روٹی واقعی اچھی ہے؟باپ نے اس کی حیرت اور تجسس بھانپتےہوئے قدرےتسلی سے جواب دیا۔۔۔۔ بیٹا! تمہاری ماں آج بہت تھکی ہوئی ہے۔ اس نے بہت محنت سے ہمارے لیے یہ سب تیار کیا ہے۔ اتنا سب کچھ پکانے میں اسے کئی گھنٹے لگے ہیں۔ یہ سنتے ہی سعد نے ماں کی طرف دیکھا۔ اس کے چہرے پر تھکاوٹ کے آثار نمایاں تھے جو سعد نے پہلے محسوس نہیں کیے تھے۔ احساس اور پیار کی ایک لہر اس کے دل کو چھو گئی۔ واقعی ماں آج تھک گئی ہیں۔ یہ سوچتے ہوۓ اس نےکھانا شروع کیا تو کھانے کی لذت مزید بڑھ گئی۔ ماں کی محبت کا ذائقہ ہر ذائقے پر غالب آگیا۔

         اس مختصر سی کہانی میں سبق حاصل کرنے کےبہت سے پہلو ہیں۔ انسانی معاشرہ مختلف قسم کے لوگوں سے مل کربنتا ہے۔ سب کی ذہنی استعداد اور صلاحیتں مختلف ہوتی ہیں۔ انسان بہت بہترین کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ غلطیاں بھی اسی سے ہی ہوتی ہیں۔ کبھی بھی مکمل انسان کی تلاش نہیں کرنی چاہیے کیونکہ کوئی مکمل ہو ہی نہیں سکتا اس تلاش کا نتیجہ صرف یہ نکلتا ہےکہ ہم تنہا رہ جاتے ہیں۔

        اس میں اولاد کی تربیت کی بہترین مثال ہے۔ بچے وہی کچھ سیکھتے ہیں جو وہ اپنے سامنےہوتا دیکھتے ہیں۔ باپ کے اس بہترین ردعمل نے بچے کی ذہن سازی کے ساتھ ساتھ کردار سازی کا بھی فریضہ نبھایا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایمانی، اخلاقی، سماجی اور کسی حد تک معاشی پیغام بھی موجود ہے۔

 ایمانی پہلو

نبی رحمت صلی اللّٰه علیہ وسلم کا فرمان ہے

أَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا، وَخَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِنِسَائِهِمْ

"سب سےکامل ایمان والا مؤمن وہ ہے،جس کے اخلاق سب سے اچھےہوں اور تمہارے اندرسب سےاچھا انسان وہ ہےجو اپنی عورتوں کے حق میں سب سے اچھا ہو۔"

 جسے نبی رحمت اچھا قرار دے دیں اس سےزیادہ اچھااورکون ہوسکتا ہے۔ یہ فضیلت کی سند ہےجو صرف نصیب والوں کو ملتی ہے۔ دراصل حسن اخلاق کا مظاہرہ مسکرا کر ملنے، دوسروں کا بھلا کرنے،کسی کو تکلیف نہ دینے اور خوش کلامی سے ہوتا ہے۔ ایمان کا یہی پہلو اس کہانی میں نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

 اخلاقی پہلو

 دوسروں کا احساس کرنا بہت بڑی خوبی ہے۔کربھلا ہوبھلا، نیکی کبھی رائیگاں نہیں جاتی، جیسا کروگےویسا بھروگےجیسے بہت سے محاورات ہم روز سنتے ہیں جو یقیناً مبنی بر حقیقت ہیں۔ آج ہم کسی کا خیال کریں گے تو کل کوئی ہمارا کرے گا۔ ہمارے آس پاس رہنے والے لوگ حق رکھتے ہیں کہ ان کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جاۓ۔ ان سے کوئی غلطی سرزد ہو جاۓ تو درگزر سے کام لیتے ہوۓ ان کی دلجوئی ضرور کریں کیونکہ یہ بھی ممکن ہے کہ ان کی اس غلطی کی وجہ ان کی کوئی ذہنی پریشانی یا کوئی جسمانی تکلیف ہو۔ ہمدردی کے دو بول کسی کی تکلیف تو کم نہیں کر سکتے لیکن اس تکلیف کو برداشت کرنے کا حوصلہ ضرور دے جاتے ہیں۔

 سماجی پہلو

 انسان تنہا نہیں رہ سکتا،اسےہمیشہ دوسرےانسانوں کی ضرورت رہتی ہے۔جہاں سب مل کررہتے ہوں وہاں ایک دوسرے کے ساتھ پیار محبت اور احساس کا رشتہ ہونا بہت ضروری ہے۔ دوسروں کے دکھ درد کو بن کہے سمجھ جانے سے فاصلے مٹ جاتے ہیں۔ جو ایک مضبوط معاشرے کے لیے ضروری ہے۔

 معاشی پہلو

انسان بہت محنت سے رزق کماتا ہے اور اسے بلا وجہ ضائع کر دینا کوئی عقلمندی نہیں۔ روٹی تھوڑی بہت جل بھی جاۓ تو بہرحال کھانے کے قابل تو رہتی ہی ہے۔ قناعت پسندی بھی اسی بات کا تقاضا کرتی ہےکہ رزق کو ضائع نہ کیا جاۓ۔

         الغرض انسان بہت سی پسندیدہ اور ناپسندیدہ چیزوں سے گِھرا ہوا ہے۔ ماحول کو پرامن اور پر سکون بنانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ایک دوسرے کا خیال رکھا جاۓ اور غلطیوں کو نظر انداز کر دیا جاۓ۔ دل آزاری کے بجاۓ دلجوئی کو شعار بنایا جاۓ۔ روٹی جل جاۓ تو اور بھی پکائی جا سکتی ہے لیکن اگر دل جل جاۓ تو کہاں سے نیا لائیں گے۔

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے