
بنتِ ارشد
جہاں ہر کوئی اپنی مرضی کو اہمیت دے رہا ہے، وہاں آپ ہی ایک خوش قسمت ہیں جس نے اللہ کی مرضی کو اہم سمجھا ہوا ہے۔
تسلی رکھیے آپ نے قرآن کی آیت کو مضبوطی سے پکڑا ہوا ہےاورقرآن کی ہرآیت ایک رسی ہے جس کا دوسرا کنارہ اللہ کے پاس ہے۔
اگر آپ اپنے خاندان میں پہلی اور واحد ہیں جس نے پردہ کیا ہے تو اُداس ہونے کی بجائےخود پر فخر کیجئے کہ اللہ نے آپ کو چُنا ہےجس طرح کوئی خاندان کا پہلا ڈاکٹر یا حافظ ہونے پر فخر کرتا ہے۔
حضرت یوسف علیہ سلام کی سنت کو یاد رکھیےکہ میں جہاں بھی رہوں میں اپنے رب کا حکم نہ بھولوں اوراللہ محسنین کا اجر ضائع نہیں کرتااور اصل نقصان میں تو وہ ہے جو دنیا والوں کے لیے پرفیکٹ ہے مگر اللہ کے نزدیک اس کی کوئی اہمیت نہیں۔
آپ ایسے خاندان میں پیدا ہوئیں جہاں کوئی پردہ نہیں کرتا تو اس میں آپ کا کوئی قصور نہیں لیکن بے پردہ زندگی گزار کر اسی حال میں مریں گی تو ضرور آپ کا قصور ہے۔
اس حدیث کو یاد رکھیے(مفہوم)رسول ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سےکوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کی اولاد، اس کے والد، اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں“
تو کیا اب بھی کسی کی محبت کی فکر ہے آپ کو؟؟؟




















