
بنتِ ارشد
سلطان عبدالحمید عثمانی سلطنت کے چونتسویں سلطان تھےجن کی حکومت 1909 تک رہی۔ ان کے والدسلطان عبد المجید اول
تھے۔ان کی والدہ کی وفات کےبعد ان کی سوتیلی والدہ نے پرورش کی۔سلطان ایک ہنر مند بڑھئی تھے ان کا تیار کردہ فرنیچر استنبول کے محلوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ان کے عظیم کارناموں میں دمشق سے مدینہ ریلوے لائن منصوبہ اور صہیونیت تنظیم کے بانی تھیوڈور ہرزل کو ہر قیمت پر فلسطین میں زمین حاصل کرنے سے روکے رکھنا بھی شامل ہے۔
لیکن سلطان عبد الحمید کے دور میں مسجدِ نبوی کی تعمیر صرف ایک تعمیرنہیں بلکہ محبت و عقیدت کی داستان ہے۔اس مقصد کے لیے ﺍﺳﺘﻨﺒﻮﻝ سے ﺑﺎﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﺷﮩﺮ ﺑﺴﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﻃﺮﺍﻑ ﻋﺎﻟﻢ ﺳﮯ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﻥ ﻣﺎﮨﺮﯾﻦ ﮐﻮ ﺍﻟﮓ ﺍﻟﮓ ﻣﺤﻠﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺴﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔سلطان خوﺩ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﺁئے ﺍﻭﺭ ہر ﺷﻌﺒﮯ ﮐﮯ ﻣﺎﮨﺮ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺫﮬﯿﻦ ﺗﺮﯾﻦ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﻓﻦ سکھانے کو کہا اورﺣﮑﻮﻣﺖ نے ﺍﺱ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ حاﻓﻆ ﻗﺮﺁﻥ ﺑﻨﺎنے کی ذمہ داری لی۔محبت کے سفر میں یہ ﻣﻨﺼﻮﺑﮧ ﮐﯽٔ ﺳﺎﻝ ﺟﺎﺭﯼ ﺭہا، 25 ﺳﺎﻝ ﺑﻌﺪ 300ﻧﻮﺟﻮﺍﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﯾﺴﯽ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﺗﯿﺎﺭ ہوئی جو ﺍﭘﻨﮯ ﺷﻌﺒﮯ ﻣﯿﮟ ﯾﮑﺘا،حاﻓﻆ ﻗﺮﺁﻥ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﻋﻤﻞ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ تھے۔تعمیر کا ﺳﺎﻣﺎﻥ مدینہ ﭘﮩﻨﭽﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﺩﺏ ﮐﺎ ﯾﮧ ﻋﺎﻟﻢ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺳﮯ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟیے شہر ﺳﮯ ﺩﻭﺭﺍﯾﮏ ﺑﺴﺘﯽ ﺑﺴﺎئی ﮔئی ﺗﺎ ﮐﮧ ﺷﻮﺭ ﺳﮯ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﮐﺎ ﻣﺎﺣﻮﻝ ﺧﺮﺍﺏ ﻧﮧ ﮬﻮ، روضۂ ﻧﺒﯽﷺ ﮐﮯ ﺍﺩﺏ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﮔﺮ ﮐﺴﯽ ﮐﭩﮯ ﭘﺘﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺗﺮﻣﯿﻢ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﭘﮍﺗﯽ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ دور لے جایا جاتا۔ﻣﺎﮬﺮﯾﻦ ﮐﻮ ﮐﺎﻡ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺑﺎوضو رہنے ،درود شریف اور قرآن پڑھنے کی ہدایت دی گئی۔روضہ مبارک کو کپڑے سے ڈھانپا گیا تاکہ گرد و غبار نہ لگےاور یہی عمل پندرہ سال جاری رہا۔
اور جس تعمیر میں اینٹ و پتھر محبت و عقیدت کےسیمنٹ سے جوڑے گئے ہوں ان کی داستان رہتی دنیا تک سنی جاتی رہے گی۔اور اللہ محسنین کا اجر ضائع نہیں کرتا۔



































