
بنتِ ارشد
یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔ریاستِ مدینہ کےبعد اسلام کے نام پر بننے والی پہلی ریاست،اسلام کے پروانوں کی قربانیوں سے
حاصل کردہ وطن جس کا مقصد صرف اور صرف شریعت پر عمل اور ایوانوں میں اس کا نفاذ تھا۔پھر کیا وجہ ہے کہ یہ مقصد ہمارے ذہنوں سے مٹ گیا۔
کیا ہم واقعی شریعت چاہتے ہیںیا ہم اس خوف سےآنکھیں بند کیے ہوئے ہیں کہ اسلامی قوانین لاگو ہو گئے تو سب سے پہلے ہماری پکڑ ہوگی۔ناپ تول پورا کرنا ہوگا،ناجائز قبضے ،دھونس جبر نہیں چلےگا،حق دار کو حق دینا پڑے گا اور شاید کالج یونیورسٹی میں لازمی قرآن سمجھنا بھی پڑے گا۔تو کیا”لا الہ الا اللہ” کا مطلب یہ نہیں تھا؟ یا اس کا مطلب یہ تھا کہ صرف جب تم پر ظلم ہو تو شریعت کو یاد کرنا کہ مجرم کو اتنی سخت سزا دو کہ کوئی جرم کرنے کی ہمت نہ کرےاور جب بد امنی پھیل جائے اور عزتیں محفوظ نہ رہیں تو دعائیں کرنا کہ عمر ؓکی طرح کوئی خلیفہ آجائے۔
ذرا سوچئے کہ حکمران اعمال میں ہم سے الگ تو نہیں صرف ان کے پاس اختیار زیادہ ہےاور جب کوئی دیندار شخص ایوانوں تک پہنچے گا کی نہیں تو تبدیلی کیسے آئے گی۔ہمیں پہلے خود شریعت کے قوانین کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا پھر ایسی جماعت کو چننا ہوگا جو صحیح معنوں میں ایوان میں دین کی ترجمانی کرےاور وہ پاکستان ہمیں دیکھنے کو ملے جو آج تک خواب ہی ہے۔ ج
ماعت اسلامی پاکستان کی ایک بڑی اور پرانی نظریاتی اسلامی احیائی تحریک ہے جس کا آغاز بیسویں صدی کے اسلامی مفکر سید ابوالاعلیٰ مودودی، جو عصر حاضر میں اسلام کے احیاء کی جدوجہد کے مرکزی کردار مانے جاتے ہیں،نے 1941 میں کیا۔یہ وہ واحد جماعت ہے جس پر کرپشن و دھاندلی کا کوئی داغ نہیں،آٹھ دہائیوں سے اسکے مقصد میں کوئی کمی نہیں آئی،ہر مشکل میں اسکے کارکن مدد کے لیے موجود ہوتے ہیں۔پاکستان کی سب سے منظم اور اہلیت رکھنے والے عہدیداران کی سیاسی جماعت اور مقصد صرف ایک”قرآن کی دعوت لے کر اٹھو اور دنیا پر چھا جاؤ”۔
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































