"انصاف کا قبرستان"

تحریر: محمد عامر صدیقی

جہاں قانون کتابوں میں قید ہو وہاں انصاف قبروں میں دفن ہوتا ہے ,یہ ملک جو "اسلامی جمہوریہ" کہلاتا ہے اب ایک ایسا میدان بن چکا ہے

جہاں طاقتور کو تخت اور کمزور کو تختہ ملتا ہے۔ یہاں عدالتوں کی عمارتیں بڑی ہیں مگر ان میں فیصلے چھوٹے یا شاید صرف مخصوص لوگوں کے لیے ہوتے ہیں یہ ملک اب انصاف کے لیے ترستے ہوئے ان لوگوں کا مرقد ہے جنہوں نے سچ بولنے کی کوشش کی سوال کرنے کی جرأت کی یا حق کے لیے آواز بلند کی یہ وہ معاشرہ ہے جہاں مظلوم کو انصاف مانگنے پر مجرم بنا دیا جاتا ہے اور مجرم کو تختِ عدالت پر "با عزت بری" کے تمغے سے نوازا جاتا ہےاوراس کی کئی مثالیں بھی موجود ہیں۔

 عدالتوں میں انصاف نہیں تاریخیں بکتی ہیں اور انصاف۔۔۔؟ وہ صرف طاقتور کے گھر کا نوکر ہے۔عدلیہ سے وابستہ امیدیں اب صرف مقدمے کی فائلوں میں رہ گئی ہیں جنہیں پڑھنے سے پہلے تاریخ ختم ہو جاتی ہے یا مدعی عدالت میں قدم رکھنا اب شفا کے دروازے پر جانا نہیں بلکہ عزت، وقت، اور پیسے کا جنازہ اٹھانا ہے۔

جب کوئی عام شہری اپنی بیٹی کے ریپ کی ایف آئی آر درج کروانے جاتا ہےتواُسےکہاجاتا ہے:"صلح کر لو، عزت بچا لو، ہمارا نظام ویسا نہیں۔"

جب کسی مزدور کا بیٹا جعلی پولیس مقابلے میں مارا جاتا ہے تو رپورٹ لکھنے والےہاتھ روک لیتے ہیں:

"یہ اعلیٰ حلقوں کا معاملہ ہے ہمیں حکم ملا ہے خاموش رہنے کا۔"

 تو سوال یہ بنتا ہے

 یہ نظام انصاف ہے یا استبداد کا ڈھانچہ۔۔۔؟

یہ عدالت ہے یا طاقتور کے مفادات کی محافظ۔۔۔؟

ہم اس وقت ایک ایسے مقام پر کھڑے ہیں جہاں انصاف کو علامتی طور پر دفن کیا جا چکا ہے ایک قبر جس پر نہ موم بتیاں جلتی ہیں نہ کوئی فاتحہ پڑھتا ہے۔ ہم سب خاموشی سے روز اس قبر کے گرد سےگزرتے ہیں سرجھکائےآنکھیں چرائےجیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ظلم کی عادت ہو جائے تو عدل کی خواہش مر جاتی ہے اور جب خواہش مرجائے قومیں مر جاتی ہیں۔یہ صرف ایک جملہ نہیں ایک المیہ ہے جو ہر عدالت کی سیڑھیوں پر لکھا جا سکتا ہے۔

 کب بدلے گا نظام۔۔۔؟

انصاف کو دفن کرنے والے ہاتھ صرف طاقتور نہیں بلکہ وہ عوام بھی ہیں جو چپ رہتے ہیں جو سچ سے منہ موڑ لیتے ہیں جو "میرا مسئلہ نہیں" کہہ کر گزر جاتے ہیں۔جب قومیں سوال کرنا چھوڑ دیں جب شہری آئینی حقوق سے بے خبر ہوں جب عدالتوں پر اعتماد کی جگہ بےیقینی لے لے تو سمجھ لیجیے کہ وہ معاشرہ انصاف کا قبرستان بن چکا ہے۔ اگر ہم نے خاموشی کا کفن اتار کر آواز بلند نہ کی تو کل ہماری قبریں بھی اسی قبرستان کا حصہ ہوں گی جہاں انصاف دفن ہے۔

 

نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے