
محمد عامر صدیقی
"عوام کی چیخوں سے گونجتا سچ" کبھی آپ نے حکمرانوں سے پوچھا ہےکہ وہ اقتدار میں آ کرعوام کےکتنے وفادار رہتے ہیں ۔۔۔.؟ ان
عوام کے جن کی انگلیوں کے انگوٹھے انہیں پارلیمنٹ کی اونچی کرسیوں تک پہنچاتے ہیں۔
جواب : سچ ڈراؤنا ہے سنو گے تو دل دہل جائے گا۔
اقتدار ایک دھوکہ ہے اصل میں حکومت کامطلب ہی فریب ہے،یہاں سچائی کی کوئی جگہ نہیں ،یعنی جس درخت کے سائے میں عوام پناہ ڈھونڈتی ہے وہ درخت ہی زہریلا ہے۔۔۔وہ سایہ دھوکہ ہے۔جب صاحب اقتداردعویٰ کرتے ہیں کہ ایک ارب، دو ارب، تین ارب روپے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے مختص کیے جا رہے ہیں تو کیا یہ حقیقت ہوتی ہے یا محض نمائش۔۔۔؟
یہ سب وقتی صورتحال کے مطابق ہوتا ہےایسے فنڈزکئی سیاستدانوں کےذاتی خزانےمیں ہوتےہیں،یہ سب آپس میں بانٹنےکاکھیل ہے،اصل خدمت کا کوئی تعلق نہیں۔ اب حکمران ہو یا اپوزیشن دھوکہ دہی کی دکان سب کی کھلی ہے ۔ حکومت کانٹریکٹر ہے تو اپوزیشن ٹھیکیدار ٹھیکے اربوں کے لگتے ہیں اور عوام۔۔۔؟ صرف تماشائی 25 کروڑعوام کے لیے سوچنے کا وقت صاحب اقتدار کے پاس کہاں ہوتا ہے۔۔۔؟ کیونکہ عوام۔۔۔؟ عوام تو بکھری ہوئی ہے۔ فرقوں میں پارٹیوں میں ذاتوں میں نظریات میں عوام ایک اکائی نہیں ہے ،یہ لکڑی کے وہ ٹکڑہ ہے جو آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں اور صاحب اقتدار ان ٹکڑوں کواپنے قدموں تلے روند کر اپنے محلات تعمیر کرتے ہیں۔
یعنی یہ دھوکہ نہیں یہ تو صاحب اقتدارکاباقاعدہ سیاسی کاروبار ہے۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کیا کبھی عوام کو خوش کرنے کے لیے یہ صاحب اقتدار کچھ کرتے تو ہوں گے۔۔۔؟ ہاں کرتے ہیں: پارلیمنٹ میں تقریریں اسمبلی میں جھگڑے اسرائیل پر تنقید عوامی جلسےدھرنوں میں شرکت لیکن یہ سب ایک تھیٹر ہے ایک دکھاوا سچ یہ ہےکہ جوصاحب اقتدار کےدرمیان ایماندار ہوتا ہےاسےیہ الگ کردیتےہیں تاکہ وہ عوام کی آواز نہ بن سکیں ایماندار صرف ایک شو پیس ہوتا ہےاصل طاقت ان کے پاس ہوتی ہے جو صاحب اقتدار کی جیبیں بھرتے ہیں۔
"یہ سیاست کا وہ چہرہ ہے جو ہم برسوں سے دیکھتے آ رہے ہیں"
آپ نے سیاسی طاقت جو انہیں دے دی دل کھول کر
آپ اپنے سر رکھ کر ہاتھوں کو روئیں گے ضرور
عوام کی زمینیں عوامی بے بسی عوام کا بھروسہ سب صاحب اقتدارکےلیےدولت بنانے کا ذریعہ ہیں۔ صاحب اقتدار جانتے ہیں کہاں سڑک بنے گی کہاں ترقی ہو گی اور صاحب اقتدارپہلے سےعوام کی زمینیں خرید لیتے ہیں سستےداموں عوام کو ڈرا کر دھمکا کر اور پھر حکومت کو بیچ دیتے ہیں مہنگے داموں یہ سب ایک منصوبہ ہےایک پرائمری بزنس پلان۔قانون،عدالتیں، پولیس یہ سب عوام کو کمزور اور عوام کو ڈرانے کے اوزار ہیں۔
انصاف۔۔۔؟ وہ صاحب اقتدار کی جیبوں میں بند ہے کیونکہ!ڈرکمزوروں کولگتا ہےاورطاقتوراسےپیدا کرتا ہےبااثرلوگ پیسے سے جرم کرتے ہیں اور تعلقات سے بچ جاتے ہیں،افسوس یہی پاکستانی معاشرے کا نظام ہے۔
نوٹ:ایڈیٹر کا بلاگرکےخیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں(ادارہ رنگ نو)



































