دھرنا پارٹی

ہما عدیل

ہفتے کے اختتام پر سوچا کہ شہر میں تفریحی کے نام پر آخر بچا ہی کیا ہے؟ کافی سوچ بچار کے بعد ذہن نے جواب دیا کہ اپنے کسی پسندیدہ ریسٹورنٹ کھانا کھانے چلتے ہیں۔گھر

سے نکلنے سے پہلے، پہلا سوال یہ نہیں تھا کہ آج کیا کھائیں گے؟

 

پہلا سوال تھا: "پٹرول کتنا لگے گا؟"پھر ذرا حساب لگایا۔ گاڑی میں اتنا پٹرول ہے، راستہ اتنا ہے، ٹریفک اتنی ہے… یعنی کھانے سے پہلے ہی آدھا کھانا گاڑی کھا جائے گی۔خیرکسی طرح ریسٹورنٹ پہنچے۔ مینیو کھولا تو معلوم ہوا کہ جس کھانے کو پچھلی دفعہ ہم نے کھانا سمجھ کر کھایا تھا وہ اب تقریباً معاشی فیصلہ بن چکا ہے۔اب پیٹرول بھرواتے ہوئے آدمی اپنی جیب ٹٹولتا ہے ۔

 

خالہ کے گھر بھی جانا ہو تو  بندہ سوچتا ہے کہ کتنا پیٹرول لگے گا؟۔ کسی دوست کی عیادت کو جانا ہو تو حساب لگتا ہے کہ آنا جانا ملا کر کتنے روپے ہوں گے؟ یعنی اب رشتے نبھانے سے پہلے فی لیٹر کا حساب لگانا پڑتا ہے اور جب یہ مہنگا پیٹرول سبزی کی گاڑی ، دودھ والے کی موٹر سائیکل ،  بس ، ٹرک اور فیکٹری کی مشینوں تک پہنچتا ہے تو مہنگائی صرف پیٹرول پمپ پر نہیں رہتی بلکہ ہماری زندگی کے ہر حصے میں داخل ہو جاتی ہے۔

 

آج جب کچھ لوگ اس کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں تو باقی لوگ ان کا ساتھ دینے کے بجائے مسکرا رہے ہیں طنز کر رہے ہیں کہ ان کے دھرنے سے کیا  ہو جائے گا؟ ۔ پٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج  اچانک سڑک پر نہیں آیا تھا۔ جولائی ہی سے اس مہم کا آغاز ہو چکا تھا۔ 7 اگست کو ملک بھر میں 510 سے زائد احتجاجی سرگرمیوں کے بعد، 16 اگست کو کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بڑے دھرنے دیے گئے۔ مطالبہ سادہ تھا،"پٹرولیم لیوی ختم کی جائے اور ایندھن کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دیا جائے"۔

 

یہ ایسی ہی بات ہے جیسے ہم ایک ایسے کمرے میں بیٹھے ہوں جس کی دیواریں روز تھوڑی تھوڑی تنگ ہوتی جا رہی ہیں مگر ہم اس شخص کا مذاق اڑا رہے ہیں جو دروازہ کھولنے کی کوششیں کر رہا ہے کیوں مگر کیوں؟؟؟؟؟صرف اس لیے کہ وہ اپ کی  پسندیدہ سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔تین کروڑ کے شہر میں چند ہزار لوگ سڑک پر بیٹھے تو ہم نے سب سے پہلے یہ نہیں دیکھا کہ وہ کس مسئلے کے لیے بیٹھے ہیں ،ہم نے یہ دیکھا کہ بیٹھنے والے کون ہیں۔ ممکن ہے احتجاج کرنے والے کے سیاسی نظریات مختلف ہوں، ممکن ہے کہ ہم ان کی سیاست سے شدید اختلاف رکھتے ہوں مگر اگر وہ آج کسی ایسے مسئلے پر اواز اٹھا رہے ہیں جو میری اور آپ کی جیب سے متعلق ہے۔

 

 زندگی کی بنیادی ضروریات سے متعلق ہے تو کیا مجھے صرف اس لیے خاموش رہنا چاہیے کہ آواز اٹھانے والا میری پسندیدہ جماعت سے نہیں ۔ یہ کیسی عجیب وابستگی ہے کہ ہم اپنے حق کو بھی پارٹی کے جھنڈے سے پہچانتے ہیں۔ جمہوری اور باشعور معاشروں میں احتجاج کرنے والے کا چہرہ نہیں  اس کا مطالبہ دیکھا جاتا ہے۔ افسوس کی بات یہ نہیں کہ صرف ایک جماعت کے لوگ ناجائز مہنگائی اور لیوی ٹیکسوں کے خلاف بیٹھے ہیں بلکہ اصل افسوس یہ ہے کہ وہ سب لوگ جو بڑھتی مہنگائی اور ناجائز لیوی ٹیکسوں کی وجہ سے خود بھی شدید پریشان ہیں ،پیٹرول کی رسید دیکھ کر حکومت کو برا بھلا کہہ رہے ہوتے ہیں عملاً میدان میں احتجاج کرنے والوں کا مذاق اڑا رہے ہیں  اور حکومت کی بھی ہٹ دھرمی اور ڈھٹائی اسی لیے ہے کہ عوام اپنی بنیادی مسائل پر متحد نہیں ، احتجاج شروع ہونے کے باوجود حکومت نے پیٹرول کے پیسوں  مزید بڑھا دیے ہیں۔

 

واہ ! ذرا سوچیں اگر جرمن زبان کا عظیم ادیب فرانزکافکا  ہمارے اس مضحکہ خیز رویے کو دیکھتا تو خوب انجوائے کرتا اور شاید یوں لکھتا ،  "مقدمہ جاری ہے ملزم عوام ہیں اور جرم یہ ہے کہ انہوں نے اپنے ہی حق میں گواہی دینے سے انکار کر دیا ہے"۔

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے