
لاہور( اسپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپنر امام الحق انگوٹھے کی انجری
کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف 26 دسمبر سے شیڈول پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ،قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپننگ بلے باز امام الحق انگوٹھے کی انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے،۔
بابراعظم کی عدم دستیابی کے باعث نائب کپتان محمد رضوان ہفتے سے شروع ہونیوالے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے ۔وہ پاکستان کی قیادت کرنیوالے 33ویں ٹیسٹ کپتان ہوںگے۔ ٹور سلیکشن کمیٹی نے امام الحق کی جگہ اوپنر عمران بٹ کو 17 رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا ہے۔17 رکنی قومی سکواڈ میں محمد رضوان (پہلے ٹیسٹ کے کپتان)، سرفراز احمد، شاداب خان، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ، حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف شامل ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ مانٹ منگنوئی میں 26 تا 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ کرائسٹ چرچ میں 3 تا 7 جنوری 2021 تک ہوگا۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے کوئنز ٹان میں ٹریننگ کے دوران گیند لگنے سےبابراعظم کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا جبکہ امام الحق کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا جس کے باعث بابر ٹی ٹونٹی سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے، دونوں کھلاڑیوں نے تاحال نیٹ پریکٹس کا آغاز نہیں کیا تا۔




















