
پشاور ( اسپورٹس ڈیسک)وزیرِ اعظم عمران کی حیات آباد سپورٹس کمپلیکس آمد پر وزیرِ اعلی محمود
خان، گورنر شاہ فرمان اور صوبائی وزیرِ خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے ان کا استقبال کیا۔تقریب کے آغاز پر وزیرِ اعظم اور شرکاءنے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداءکے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔وزیراعظم نے حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم کی بین الاقوامی کرکٹ کیلئے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔
شائقین کیلئے بیٹھنے کی جگہ کو بڑھانے، ڈیجیٹل ا سکور بورڈ اور جنرل پبلک سٹینڈ کے علاوہ دیگر تمام ضروری توسیع کے کام سے سٹیڈیم میں آئی سی سی کے میچیز منعقد کرائے جا سکیں گے، حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن سے پشاور میں بین الاقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیدیمز کی تعداد دو ہو جائے گی ،جس سے مقامی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع اور شائقین کو بین الاقوامی کرکٹ دیکھنا میسر ہوگا،اس کے علاوہ وزیرِ اعظم نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں خواتین کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ فٹنس جم، سوئمنگ پول کا بھی افتتاح کیا. وزیرِ عظم کو نہ صرف ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر پر پیش رفت سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ۔
زیرِ اعظم عمران خان کو قومی کھیل ہاکی کی ترقی اور نوجوانوں کو اس میں اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کیلئے خیبر پختونخواہ کے 5 اضلاع میں ہاکی ٹرفز کی تعمیر پر پیش رفت اور ایٹھلیٹس کیلئے 4 اضلاع میں زیرِ تعمیر ٹارٹن ٹریکس پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔




































