ایران کے خلاف صدر ٹرمپ نے تمام م ممکنہ آپشنز بدستور کھلے رکھے ہوئے ہیں: امریکی ترجمان

واشنگٹن:امریکا نے ایران سے متعلق اپنا سخت اور محتاط مؤقف ایک بار پھر دوٹوک انداز میں دہرایا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ

ٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام ممکنہ آپشنز بدستور کھلے رکھے ہوئے ہیں۔واشنگٹن میں ہونے والی پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ اور ان کی قومی سلامتی ٹیم ایران میں جاری صورتحال کا مسلسل اور گہرائی سے جائزہ لے رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق ایران میں ہونے والے مظاہروں، سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن اور مظاہرین کی ہلاکتوں پر امریکی حکومت کو شدید تشویش لاحق ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا نے ایران کو سخت پیغام دیا ہے کہ اگر مظاہرین کے خلاف تشدد کا سلسلہ جاری رہا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔

کیرولائن لیویٹ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکی اور بین الاقوامی دباؤ کے نتیجے میں ایران میں 800 افراد کو دی جانے والی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی دباؤ ایرانی فیصلوں پر اثر انداز ہو رہا ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کا عمل بھی مسلسل جاری ہے، جس کا مقصد ایرانی حکومت کو اپنے طرزِ عمل میں تبدیلی پر مجبور کرنا ہے۔

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

بلاگ

محنت کش ماں (افروز عنایت)

 افروزعنایت

 ساجدہ بیٹا تم دروازے پر کس سے باتیں کر رہی تھیں ؟؟

... مزید پڑھیے

میرے مزدور،میرے معمار (لطیف النساء)

لطیف النساء

ان کی عظمت کو سلام کتنی عمارتیں، کتنے پل، کتنے ہسپتال، کالجز، لائبریرز، کھیلوں کے بڑے بڑے اسٹیڈیمز یہ سب انہی کے مرہون منت ہیں اور

... مزید پڑھیے

"یوم مزدور" (عصمت اسامہ)

عصمت اسامہ

یومِ مزدور" ہر سال آتا ہے اور گزر جاتا ہے مگر محنت کش طبقے کے مسائل وہیں کے وہیں رہتے ہیں ۔عصرحاضر میں دنیا کی آبادی کا بڑا حصہ

... مزید پڑھیے