وزارت داخلہ میں 6ہزار غیر ملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء کا انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) وزارت داخلہ میں 6ہزار غیر ملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء کا انکشاف، ابتدائی تحقیقات میں

105ویزے بوگس قرار، 12سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات جاری جبکہ ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے، 13ہزار سے زائد چینی اور افغان باشندوں کو جاری ویزوں میں بے ضابطگیوں پر تین کمپنیوں اور 6سے زائد ایجنٹس کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش، وزارت داخلہ کے تین افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، ایک خاتون افسر کا تبادلہ جبکہ ایک افسر سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزرات داخلہ کی جانب سے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران غیر ملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری سرکاری دستاویز کے مطابق ہزاروں غیر ملکی شہریوں کے ویزوں کے اجراء میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔ غیرملکیوں کو جاری 6ہزار ویزوں میں پالیسی اور مروجہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا۔ وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کمیٹی کی جانب سے معاملے پر 12سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث ملازمین میں وزارت داخلہ کے 7افسران شامل، 3افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ایک خاتون افسر کا تبادلہ اور ایک افسر ے استعفیٰ طلب کر لیا گیا ہے۔
اس وقت کے ڈی جی پاسپورٹ نے ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور کا نام ای سی ایل پر رکھنے کی سفارش کی ہے۔ 13ہزار سے زائد چینی اور افغان شہریوں کو جاری ویزوں کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ تین کمپنیوں اور 6سے زائد ایجنٹس کو بلیک لسٹ کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے