،بغیر امتحان کے کسی کو بھی پروموٹ نہیں کیا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب

لاہور( ویب ڈیسک) وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ کورونا کیسزمیں اضافہ

ہورہا ہے، صورتحال دیکھ کر اسکولز دوبارہ کھونے کا فیصلہ کریں گے تاہم اس دفعہ بغیر امتحان کے کسی کو بھی پروموٹ نہیں کیا جائے گا،اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ اسکول تو بند ہیں، مگر طلبا گھروں میں مطالعہ جاری رکھیں، اس بار کسی کو بھی بغیر امتحان کے اگلی جماعت میں ترقی نہیں دی جائے گی۔ بغیرامتحانات کے بچوں کو پاس کرنے سے قوم نالائق بن رہی ہے۔مراد راس نے کہا کہ جس نے احتجاج کرنا ہے دل کھول کر احتجاج کرلے۔ ہم پر کوئی دباﺅ نہیں اور نہ ہی کوئی دبا وڈال سکتا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث 7 اضلاع میں اسکولز بند کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اسکولز کو رجسٹر کرنے کے لیے پہلے رشوتیں دینی پڑتی تھیں۔ اسکول رجسٹریشن پروگرام نومبر میں شروع کیا۔ 50ہزاردرخواستیں موصول ہوئیں۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ کورونا کے باوجود صوبے بھر میں 2 لاکھ 46 ہزار بچوں کو اسکولوں میں واپس لائے ہیں۔واضح رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب کے 7 شہروں میں تمام تعلیمی ادارے 15 دن کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے باعث اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، گجرات، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہور میں تعلیمی ادارے 15 سے 28 مارچ تک بند رہیں گے۔

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

بلاگ

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے