انتقال پر ملال

نزہت ریاض

وینٹی لیٹرپرموجود مریض کے لیےدعا کی جا رہی تھی کہ اللہ  اس کی زندگی لوٹا دے ۔ٓکوئی معجزہ ہو جائے اورمریض بچ جائےاور وہ مریض

کوئی اورنہیں ہے میرا "کراچی ہے"۔انا للہ و انا الیہ راجعون

اس لاوارث شہر کو ایک امید کی کرن حافظ نعیم الرحمن کی صورت میں نظرآئی تھی حافظ نعیم ڈاکٹرتونہیں انجینئر ہیں مگر اس شہرکے لیےوہ ایک ایسے ڈاکٹرکی صورت میں سامنےآئے جس پرمریض کے گھر والوں کی اللہ  کےبعد آخری امید بندھی ہوتی ہے کہ وہ ہمارےمریض کو بچا لے گا۔

اس شہر کراچی کوجتنی جس کی توفیق ہوئی اس نےلوٹاجس کے ہاتھ جتناآیا اتنا اس نے اس کوکھایا۔

کسی نےچائنا کثنگ سےمال بنایا توکسی نےبھتہ خوری کاشعاراپنایا۔کسی نےتاجروں کوگولیاں پرچیوں میں باندھ کربھیجیں۔زندہ توزندہ قبرستانوں کو بھی نوگوایریا بنا ڈالا۔ عوام اپنےپیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے بھی نہیں جاسکتے تھےکہ وہاں بھی مافیا کاراج تھا۔کسی گروہ نےقربانی کی کھالوں کواپنے باپ کا مال سمجھ کرلوٹا تو کسی نے ٹینکرز مافیا کو بڑھاوا دےکرکراچی پرپانی بند کیا۔

پانچ سال تک سابق مئیراختیارات کا رونا روکراپنی جائیداد بڑھا کرچلتےبنے۔ان کی اپنی اولاد آج بھی امریکہ میں مقیم ہےاورکراچی آج بھی لا وارث ہے۔

تابوت کی آخری کیل آج کےدھاندلی زدہ مئیرکومنتخب کرکےٹھونک دی گئی ہے۔ٓپیپلز پارٹی کےمئیرمنتخب ہونے کے بعد آج کراچی اپنی موت کا پروانہ پا گیا ۔یہی وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے پاکستان دو ٹکڑے ہوا تھا۔ ادھا تیراآدھا میراکہہ کرپاکستان کے حصے بخرے کرنےوالے اب کراچی کا کیا حال کرنے والے ہیں ۔ یہ ہم سب بہت اچھی طرح جانتے اورسمجھتے ہیں ۔ بس اللہ سے دعا ہی کرسکتے ہیں کہ ہمارے کراچی میں حافظ نعیم  الرحمن جیسے باکردارانسان کومئیر بنوادے تاکہ اس شہر کی حالت سدھرسکے۔

 

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

بلاگ

آج کا انسان (بلاک)

  غزالہ آصف       

آج ہر بندہ دوسروں کو گرانے کے چکر میں ہے۔کوئی  جھوٹ بول رہا ہے۔کوئی دھوکا دے رہا ہے تو کوئی  دوغلا پن دکھا رہا

... مزید پڑھیے

روح قربانی ( بنت اسماعیل)

 بنت اسماعیل

ذوالحجہ کا مبارک مہینہ قریب آ رہا ہے، جس میں روحانیت اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ تمام عالم اسلام کے مسلمان مکہ مکرمہ اور

... مزید پڑھیے

کراچی کی فریاد (روزینہ خورشید)

  روزینہ خورشید

 میرے پاس روتا ،بلکتا، سسکتا "کراچی "کا ایک برقی خط آیا ہے جو میں آپ سب سے شیئر کرنا چاہتی ہوں ،پڑھ  کر سب اسے

... مزید پڑھیے