
افروز عنایت
معاشرے میں پھیلی گندگیوں اوربرائیوں کاخاتمہ کرنا ہمارافرض ہےلیکن مثبت طریقے سے،تنقید نہیں اصلاح ،اصل مقصد سےہٹ کرصرف تنقید
اورنقطہ چینی کرنا مزید بگاڑ کا باعث بن جاتا ہے۔ عریانی کو ختم کرنے کےلئے تو لب خاموش ،بچوں کے لباس پر یہود ونصاری کے بہودہ بنے کارٹون پر تو داد دیتےالفاظ ،خاتون کے بغیرحجاب پراور بے حیائی کے لباس پرتو کوئی اعتراض نہیں لیکن لباس پر عربی حروف تہجی پرواویلا،یہود ونصاریٰ کی مصنوعات تو کھلےعام استعمال ہورہی ہیں،لیکن اپنی مصنوعات کا معیار صفر،واہ بھئی واہ جی ہاں آج ہمارے چاروں طرف یہی کچھ صورتحال نظرآرہی ہے ،
ہمیں دوسروں کو صحیح راہ دکھانے کے لئےاعتدال کاراستہ اختیار کرنا چاہیے اوردوسروں کو سکھانےسے پہلے خود عمل پیراہونا لازمی ہے،غیر ضروری باتوں کےبجائے ضروری غلطیوں کی نشاندہی موثرطریقے سےکرنی چاہیے بغیر ثبوت اورتحقیق کے کسی بات کو تنقید کا نشانہ بنانے سے گریزکرنا چاہیے۔
کچھ لوگ کہتے ہیں ہم سامنے والےمیں برائی دیکھتے ہیں لیکن اس لئے کچھ نہیں کہتے کہ وہ برامان جائے گایا وہ اپنی بےعزتی تصور کرے گا ، بیشک کسی کی برائی و غلطی پراسےبراہ راست ٹوکا جائے گا تویقیناً وہ برا مان جائے گا لہذا اکیلے میں یا مثبت طریقے سےدوسرے کےحوا لے(فرضی) یا مثال دے کر سمجھایا جاسکتا ہے۔




















