
افروز عنایت
زینب !- لیکن جمشید ہم کہاں جائیں گے، اس وقت ،آپ کی توملازمت بھی نہیں،آپ کے گھروالوں کا کیابگاڑا تھا ہم نے؟؟پلیز انہیں تھوڑا
سمجھائیں۔
جمشید ! میں نے اپنے دوست کو فون کیا ہےاتفاقاً اس کےگھر کا پورشن خالی ہے۔ ہم وہاں شفٹ ہوجائیں گے۔
زینب! شکرمیری ملازمت کا توبندوبست توہوگیا۔ان شاءاللہ آپ کوبھی مل جائے گی۔ اللہ رب العزت پر کامل بھروسہ رکھو-
جمشید نےبیوی کی طرف دیکھا جس کےچہرے پراطمنان تھا۔ اسےبیوی کے ساتھ اپنے گزشتہ رویےکااحساس ہورہا تھا جو اس نے ماضی میں بیوی کےساتھ روارکھا تھا ۔وہ اپنےگھر والوں کےکہنے پرگزشتہ دس سال سےناصرف اسےنظر اندازکر ریا تھا، بلکہ کبھی وہ اہمیت بھی نہیں دی جس کی وہ مستحق تھی ۔ دوسری طرف زینب صرف اپنے بچوں کی وجہ سے اپنے شوہرکےساتھ رشتےمیں جڑی ہوئی تھی حالانکہ کچھ لوگوں نے شوہرسےعلیحدگی کے لئے بھی کہا کہ جو شخص بیوی اور بچوں کا حق نہیں ادا کرسکتا، اس کے ساتھ کیوں جڑی ہوئی ہو۔
اب اگرچہ ملازمت کی وجہ سےدہری ذمہ داریوں کا بوجھ اس کےسرپرتھا لیکن پانچوں بچوں کی پڑھائی کاخرچہ دن بدن بڑھتاہی جارہا تھا ۔ لہذاملازمت کےساتھ ساتھ اس نے گھر میں ٹیوشن سینٹربھی شروع کردیا لیکن وہ اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت سےغافل نہ رہی، اس کی پہلی ترجیح بچوں کی تعلیم وتربیت اوراس کی گھرداری ہی تھی _شوہر کی ملازمت ملنے پر اس نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ امدنی میں کچھ اضافہ ہوا __
انعم !-- (بہن کی طرف دیکھتے ہوئے)آپا اپ نے اپنے لئے توسوچنا ہی چھوڑ دیا ہے اپنا بھی توخیال رکھیں،بہت محنت کر رہی ہیں ۔
زینب !-- (مسکراتے ہوئے ) ظاہر ہے اولاد کی بھلائی کے لئےماں باپ کو ہی محنت کرنی پڑتی ہے میرے بچے کچھ قابل بن جائیں یہی میرا سکھ ہے ۔
زینب صرف اپنے گھرکےامور ہی ایمانداری سے انجام نہیں دے رہی تھی بلکہ اپنی ملازمت کےاموربھی ایمانداری سے انجام دیے رہی تھی
دینی تعلیم کی اگہی کی وجہ سے شوہر کے حقوق اورحقوق العباد کو کبھی اس نے نظر انداز نہیں کیا شاید یہی وجہ تھی کہ اللہ نے برکت کے ساتھ ہمت بھی دی تھی بچے بھی نیک صالح تھےاسے دیکھر ہر کوئی یہ کہتا کہ بیشک عورت کمزور نہیں ہے ___
بیشک عورت اسلامی حدود میں رہتے ہوئے اپنے اپکو منوانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ہر قدم پر اللہ اسے کامیابی سے بھی نوازتا ہے ،چاہے وہ ماں ہو بہن ہو بیوی ہو یا بیٹی ،و اپنے خاندان کا سر اونچا کر سکتی ہے ماشاءاللہ




































