آدھا تیتر ۔۔۔۔ آدھا بٹیر

افروزعنایت

  شکیلہ!_کیسا انٹرویو ہوا بیٹا۔۔آپ کا ٹیسٹ توبہت اچھا ہواتھا

شاہ زیب ! - (بڑی مایوسی سے) امی ہرمرتبہ کی طرح بہترین لیکن ۔۔ لیکن وہی ہوگا جو ہمیشہ ہوتا ہے۔

شکیلہ!- بس بیٹا ہمارے ملک کاتو یہی حال ہے ہرجگہ رشوت اورسفارش۔۔۔  اس کےبغیرتو کوئی کام نہیں ہوتا۔۔۔

 دانش!۔ میں تو کہتا ہوں شاہ زیب میرےساتھ میرے بزنس میں ہاتھ بٹائے۔۔ مال ہی مال ہے۔۔۔ اب یہی دیکھو کہ دکان پرجومال رمضان سے دومہینےپہلے میں نے گودام میں رکھوا دیا تھا۔۔۔ اب رمضان کےآتے ہی اس کی قیمت دوگنی سے بھی بڑھ گئی ہے۔ یعنی فائدہ ہی فائدہ۔

شکیلہ!ہاں یہ توہے لیکن ہماراشاہ زیب بھی اتنا بیوقوف نہیں ہےکہ وہ سرکاری نوکری کے پیچھےاسی لئے پڑا ہوا ہے کہ کمائی ہی کمائی ہے، اچھا میری نماز کا وقت ہو گیا ہے۔  

یعقوب (گھڑی دیکھتے ہوئے) باتوں میں یاد ہی نہیں رہا نماز کےبعد اسلم صاحب کے گھر میں درس قرآن بھی ہے آج ۔۔ چلو میں چلتا ہوں۔

دانش! ( شاہ زیب کولفافہ دیتے ہوئے) یہ دے مارنا ان کے منہ پر حرام کھاتے ہیں ۔۔اس ملک میں رشوت کے بغیر تو کام ہی نہیں ہوتا۔

شکیلہ! -یہ توشکرہمارے پاس اتنی رقم تھی جوکام بن گیا،،،غریب بیچارے کہاں سے کھائیں؟۔۔ ارے ہاں رضیہ بہن کا فون آیا تھا لڑکی اچھی ہےپڑھی لکھی ہےمیں نے اپنی شرائط بتادی ہیں ، وہ سب ماننے کے لیے تیار ہیں۔۔۔  وہ تو یہ سن کر ہی خوش ہوگئے ہیں کہ لڑکا سرکاری ملازم ہے کسی دن چلیں ۔

 دانش !- ضرور ضرور اور ہاں وہ ہماری عبیرکے رشتے کے لئے جو لوگ آئے تھے انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

 شکیلہ!-- انہیں لڑکی ایسی چاہیے جو سسرال والوں کے ساتھ مل کر رہے ان کی خدمت کرےاور آزاد خیال نہ ہو۔

 دانش !-- تو تم نے کیا جواب دیا؛؟ تم کہہ دیتی کہ ہماری بچی آپ کے ساتھ ہی رہے گی اور ان کے گھر کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارے گی۔

دیکھو عبیر کی عمر؛؛ میرا مطلب یہ ہے کہ شاہ زیب سے پہلےعبیر کی شادی ہوجانی چاہیے، لوگ اچھے لگتے ہیں بہت بڑا بزنس ہے لڑکے کا اورابھی وہ جو کچھ کہیں وہ مان لیں بعد کی بعد دیکھی جائے گی۔

شکیلہ !- کب تک میری بیٹی سسرال والوں کی خدمت کرتی رہےگی،اللہ نےہمیں اتنا کچھ دیا ہے،عبیرکو ہم الگ گھرلے کردیتے ہیں ۔ اس کےشوہر پر احسان بھی ہوگا، ہماری بیٹی دوتین مہینے کےبعد اس میں شفٹ ہوجائے گی سسرال والوں سےجان چھوٹ جائےگی میری بچی کی۔ جبکہ دوسری طرف شکیلہ کا بیٹا ایک سال کی ٹریننگ کےلئے اسلام آباد جارہا تھا، ساس نے یہ کہہ کربہو کو جانے نہیں دیا کہ گھرکو کون دیکھےگا اوراسلام آباد کون سا دور ہے شاہ زیب ہرمہینے چکر لگاتا رہے گا۔

 مذکورہ بالا قسم کے واقعات ہمارے اس پاس اکثر وبیشتر نظرآتے ہیں ،ہم میں سے اکثر زبان سےبڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن عمل صفر ہوتا ہے ۔ رمضان میں مساجد نمازیوں سے بھری پڑی تھیں۔ صوم صلاۃ کی پابندی کرنے والے بھی مذکورہ بالا قسم کی برائیوں میں مبتلانظرآئے،معذرت کے ساتھ کہوں گی لیکن غلط نہیں ہےکہ رشوت ،مہنگائی ،لوٹ مار،چور بازاری، جھوٹ، فریب ،دھوکہ دہی اس قسم کی ساری برائیاں ہماری اس اسلامی ریاست میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں زیادہ نظرآئیں ۔

کیا ہماری یہ روش درست ہے۔ دیکھا جائے تو یہ ساری برائیاں حقوق العباد کی نفی کرتی ہیں۔ ان تمام براہیوں کا اثربندگان خدا پرپڑتا ہے۔  کیا اللہ تبارک تعالٰی ہماری ان غلطیوں پرہماری پکڑ نہیں کرے گا ؟؟؟۔

 ماہ رمضان المبارک میں بیٹے نے آن لائن تین فریجوں کے لئے اوپر رکھنے کے کورمنگوائے ،اس کی قیمت بمع ڈلیوری چارجزکےایڈوانس ادا کردیئے ،جب ڈلیوری بکس کھولا گیا تواس میں صرف ایک فریج کا کور تھا میرے بیٹے نے شکایت کی لیکن ابھی تک کچھ حاصل نہ ہوا۔  

یہ اس ماہ مبارک میں اس نوعیت کا کوئی ایک واقعہ نہیں ،اسی طرح ایک باریش درویش قسم کے دکاندار سےہمارے ایک عزیز نے پچیس کلوکجھور کا آرڈردیا اور تاکید کی کہ یہ آس پڑوس میں افطار کےلئے ہدیہ بھجوانا ہے،اچھی کوالٹی کی دیجئےگا پیکٹ تیار ہوکرآئے تو اوپرسے بظاہر اچھی کوالٹی کی نظرآئی لیکن اکثر پیکٹوں میں ناقص مال بھراہوا تھا، مختصر یہ کہ عام دنوں میں تو کیا ہم تو ماہ رمضان میں بھی اپنی بری خصلتوں سےباز نہیں آتے ہاتھ میں تسبیح ،اللہ، اللہ اورہمارے کرتوت یہ ،یعنی ادھے تیترآدھے بٹیر۔

استغفراللہ

کچھ غیر مسلم ممالک میں ماہ رمضان میں مسلمانوں کے لئے ڈسکا ؤنٹ سیل لگتی ہیں جہاں بہترین کوالٹی کومدنظررکھا جاتا ہے

خدا ہم مسلمانوں کو منافقت سے بچائے، آمین ثم امین یا رب العالمین

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے