ا
افروز عنایت
آج اس جدید دور میں ایک چھت تلے دوبھائیوں کی فیملیوں کا محبت سےاور اتفاق سے رہنا مشکل نظر آتاہے، یہ تیرایہ میراکےچکر میں رشتوں میں
فاصلے بڑھتےجارہے ہیں،جو کہ انتہائی افسوس ناک صورتحال ہےجب کچھ دہائیاں پہلے ایک چھت تلےتین چارفیملیاں ہنسی خوشی زندگی گزارتے تھے۔
جی ہاں ایک وقت ایسا بھی تھا جب ایک چھوٹے سے گھر میں دو تین کنبے۔ مل جل کر اتفاق ومحبت سے رہتے تھے، ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی،اگر ایک بھائی کی کمائی کم ہوتی تو دوسرا اسےاحساس تک نہ ہونے دیتا جب کہ ایسی خوبصورتی آج شازونادر ہی نظر آتی ہے۔ اگر نظر آجائے تو بڑی حیرانی ہوتی ہے، گزشتہ دنوں بیٹی کے سسرال میں کسی عزیزکی بیٹی کی شادی تھی ،لڑکی کے ماں باپ کی مالی حالت بڑی خستہ حال تھی لیکن ایک سوساٹھ گز کےمکان میں چاربھائیوں کی فیملیز اتفاق و محبت سے رہتی ہیں ، اس غریب بھائی کو تینوں بھائی قطعی یہ احساس نہیں دلاتے کہ اس کی آمدنی کچھ نہیں ۔
بیٹی کی شادی پراس کےتینوں چچاؤں اوردونوں پھوپھیوں نےنہ صرف جہیز کا اعلیٰ انتظام کیابلکہ شادی کی دونوں تقریبات کا نہایت اعلیٰ انتظام بھی کیا گیا،یعنی شادی حال اورکھانے پینے کا تمام خرچہ بھی بھائی (چچاؤں )بہنوں (پھوپھیوں )کی طرف سے کیا گیا اورسب سے بہترین بات یہ کہ لڑکی کے والدین کو بالکل احساس تک نہ ہونے دیا کہ یہ سب ہم کررہے ہیں بلکہ بڑے بھائی اوربھابھی کی حیثیت سے دونوں میاں بیوی کو خاص عزت اور احترام سے بھی نوازا جاتا ہے ۔ ماشاءاللہ
اللہ سب کو رشتوں کو جوڑے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین




































