روداد عید کے آٹھویں دن کی

افروز عنایت

آج عید کا اٹھواں دن ہے، دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ رات کو دعوت سےتھکے ہوئے آئے، صبح نمازوغیرہ سے فارغ ہوکرسوچا تھوڑی دیر آرام 

کریں ، ابھی  نیند پوری طرح آئی نہیں  تھی کہ گرمی کا احساس ہونے لگا پتا چلا لائٹ  چلی گئی ہے۔  اف خدایا اتنی گرمی ،خیرکروٹیں  بدلتے رہے لیکن آرام نہ آیا ۔ آخر سوچا ناشتہ ہی کرلیں پتا چلا گیس بھی موجود نہیں۔ یوں لگا ہم ایک صدی پیچھے چلے گئے ہیں ۔

خیر شکرخدا کا کہ گیس آگئی جیسے ہی گیس آئی لوگوں نے جنریٹر چلانے شروع کر دیےجس سے گیس کا پریشر دھیما ہوگیا۔  اس دھیمی  آنچ پر صرف چائے بن پائی شکر ادا کیا۔ فریج میں رکھی ٹھنڈی ڈبل روٹی چائےکے ساتھ کھائی کہ نہ جانے کتنے ایسے ہوں گےجنہیں یہ بھی میسر نہیں ہوگی۔ سوچا تھوڑی دیرمیں لائٹ آجائےگی تو دوپہر کا کھانا بنائیں گے،پتا چلا کہ  لائٹ  ایک بجے آئےگی لہذا دھیمی آنچ پر ہی کچی پکی سبزی بن گئی  ۔ چپاتیاں بازارسے منگوائیں،ابھی ظہر کی نماز کےلئے باتھ روم میں  وضو کرنے گئی تو پانی ندارد، بیٹے سے کہا پانی کی موٹرچلادیں،جیسے ہی بیٹے نے پانی کی موٹر چلائی جنریٹر بھی بند ہوگیا کیونکہ  گیس کم آرہی تھی۔

 تینوں باپ بیٹےکہنے لگے ہم تومسجد میں ہی وضو کرلیں گےلیکن مسجد میں بھی پانی نہیں تھا(مسجد ہماری سوسائٹی کےاندرہی ہے) تیمم کرکےسب نے وہاں نماز پڑھی،ہم نے بھی گھرمیں  تیمم کرکےنماز ادا کی۔ اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا جس نے ہم مسلمانوں کو  اتنی آسانیاں عطا فرمائی ہیں۔

    پورے محلے والے پریشان ،بار بار معلوم کیا جارہا تھا ایک دوسرے کو یہ تسلی  دی جارہی تھی کہ ابھی آدھے گھنٹے تک  لائٹ آجائےگی ۔مرمت کا کام تکمیل پرپہنچنے والا ہے،صبح سے شام ہوگئی ،سورج  ڈوبنے لگا لیکن لائٹ کا دور دورتک نام ونشان نہیں ۔ دوپہر والا بچا کھچا سالن بازار کی چپاتیوں کےساتھ کھاکرشکرادا کیا ۔

ہمارا سوئی گیس کا محکمہ اتنا وقت کا پابند ہےکہ پورے ساڑھے نو بجے گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ  شروع کردیا گیا،جس کی وجہ سےجنریٹر بھی بند ہوگئے۔ اب اندھیرے میں  چاروں طرف سے بچوں  کی رونے چلانے کی آوازیں  آرہی تھیں،جن کے گھروں میں  دعوتیں تھیِں،ان کے تو پروگرام ہی وڑگئے۔ بیٹا کہنے لگاپٹرول پرہی جنریٹرچلاتےہیں لیکن دیکھا تو پیٹرول بھی ختم ہوچکا تھا خالی بوتل ہمیں منہ چڑھارہی تھی کہ کرلوجو کرنا ہے۔

دس بجے تک لائٹ آنےکا انتظارکرتے رہے کہ لائٹ  آجائے گی ،کسی پڑوسی نےآکر بتایا کہ لائٹ  اج نہیں بلکہ اب کل آئےگی ۔ اس وقت  دونوں  بیٹوں  نے پیٹرول کی  بوتل اٹھائی، میں نے پوچھا  کہاں جارہے ہو۔۔۔  کہنے لگے گھرمیں  چھوٹے بچے ہیں ہم تو جاگ کررات گزاردیں گے ۔۔ یہ ساری رات روتے رہیں گے۔ پیٹرول  لینے جارہے ہیں ،پٹرول آیا تو جنریٹرچلا ،، میں  اپنا یہ بلاگ لکھنے بیٹھ گئی ۔ رات کے بارہ بجنے والے ہیں ۔۔۔  جی جی ایک منٹ رکیے شاید لائٹ آگئی ہے۔ جی خیرسے پندرہ گھنٹے کے بعد  محترمہ  بجلی صاحبہ نے اپنا دیدارکروادیا ہے۔

یہ تھی  عید کے آٹھویں  دن کی روداد۔۔۔۔جس نےہمیں ایک صدی پیچھے  پہنچا دیا ،اس وقت کیسےجی رہے ہوں گے وہ  لوگ ؟؟؟؟

 

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کے تحت کراچی سینٹرل جیل میں میڈیکل کیمپ ،3000قیدیوں کا معائنہ

   کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کےتحت سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کے لیے” جلدی امراض“ کامفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں 3000

... مزید پڑھیے

 ٹیکنالوجی نے جہاں انسانی زندگی کوسہل بنایا وہاں متاثر بھی کیا: سعدیہ راشد

کراچی (نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کی زیر صدارت ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز’’کیا

... مزید پڑھیے

الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے تحت اساتذہ ومعلمات کی عید ملن تقریب

   کراچی ( نمائندہ رنگ نو)الخدمت کے شعبہ مدارس تفہیم القرآن کے تحت ہفتے کی صبح عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مدارس کے اساتذہ

... مزید پڑھیے

تعلیم

بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے ملتوی امتحان کی نئی تاریخوں کااعلان (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹرسید شاہد ظہیر کے مطابق بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے 23 اپریل

... مزید پڑھیے

میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ اسکولوں کی تجدید کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک )میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدیدسال 2024-25 ءاور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول

... مزید پڑھیے

جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل )ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے میٹرک بورڈ میں تمام سالانہ امتحانی فارم 2024جمع

... مزید پڑھیے

کھیل

کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ، پی ای سی ایچ ایس گرلزاسکول کے نام

کراچی (نمائندہ رنگ نو)5ویں کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ نیشنل کوچنگ سینٹرکراچی میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین اسکول ایسوسی ایشن ٹی کے جاوید

... مزید پڑھیے

پی سی بی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے پروگرام کا اعلان کردیا جو رواں سال کے آخر میں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

تجارت

ملک بھر میں اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر

... مزید پڑھیے

حکومت نے لٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی بھی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا

اسلا م آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

... مزید پڑھیے

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا

اقوام متحدہ /رام اللہ (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا۔

... مزید پڑھیے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا

لاہور( شوبز ڈیسک ) فلم اسٹاروماڈل میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا۔

... مزید پڑھیے

پہلی شادی کے10منٹ بعد غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا: اداکارہ نادیہ خان

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا۔

... مزید پڑھیے

علیزے شاہ نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(شوبزڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہن کر جانے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

لہو میں بھیگے موسم (بلاک)

رملہ کامران

 لہو میں بھیگے تمام موسم

گواہی دیں گے کہ تم کھڑے تھے

... مزید پڑھیے

عورت کیا چاہتی ہے۔؟   (بلاک)

خالدہ خرم

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہماری اس بھیڑ چال والی سوسائٹی سےچاروں طرف سے ایک ہی آواز آرہی ہے۔۔۔۔ عورت کے حقوق عورت کے

... مزید پڑھیے

میوزیکل بینڈ کیوں (ندااسلام)

ندااسلام

اللہ نے ہمیں اقوام عالم کی تاریخ کا علم دیا تا کہ ہم اس راہ عمل کو اختیار کرنے سےباز آجائیں جس نے عالیشان قوموں کو صفحہ ہستی سے مٹا

... مزید پڑھیے