لاہور (شوبزڈیسک) سینئر اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں مرکزی کرداروں کیلئے رنگت دیکھی جاتی ہے۔
ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی اداکارہ کی رنگت سانولی ہو تو اسے مرکزی کردار نہیں ملتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ خود کو گوری سمجھتی تھیں لیکن جب وہ انڈسٹری آئیں تو انہیں پتہ چلا کہ وہ سانولی رنگت رکھتی ہیں۔
اداکارہ نے انڈسٹری کے رویے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میری سانولی رنگت کی وجہ سے کبھی کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔مجھے جب بھی جو کردار دیا گیا میں اس میں باآسانی ڈھل گئی۔سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ شاید ایسا اس لیے ہے کہ ہم اچھے وقتوں میں انڈسٹری میں آگئے تھے اور اپنا ایک مقام بنالیا تھا لیکن اب سے کچھ عرصہ قبل شوبز انڈسٹری کے اقدار بدل گئے ہیں۔
صبا حمید نے کہا اب ایسا نہیں ہے کہ آپ کی سانولی رنگت ہوگی تو آپ کو چند مخصوص کرداروں ہی میں کاسٹ کیا جائے گا اور اگر گوری رنگت ہوگی تو مرکزی کرداروں کیلئے موضوں سمجھا جائے گا۔