لاہور (شوبز ڈیسک ) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی کپڑے کی فیکٹری تھی اور وہ سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے
کپڑے سلائی کرتی تھیں۔
صبا فیصل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے میری کپڑوں کی فیکٹری تھی،اداکارہ نے بتایا کہ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادی مریم نواز ، جو اب وزیراعلی پنجاب کے منصب پر فائز ہیں کے کپڑے سلائی کرتی تھیں۔
صبا فیصل نے بتایا جب میں کراچی شفٹ ہوئی تو مجھے اپنا بزنس بند کرنا پڑا اور بزنس بند کرنے کیلئے میں نے چھ ماہ کا ٹائم صرف سوچنے کے لیے لیا،استخارے کئے۔صبا نے مزید کہا کہ میں نے بہت سوچا کہ کہیں میں غلط تو نہیں کررہی اور ایسا نہ ہو کہ مجھے پچھتانا پڑے اپنے اس فیصلے پر لیکن آخر میں مجھے یہی سمجھ آئی کہ بند کردینا چاہیے اور میں سب چھوڑ چھاڑ کراچی آگئی تاہم اب کوئی پچھتاوا نہیں ہے