
لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی سٹار اداکارہ نشو نے کہا ہے کہ مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔اب حال ہی میں
اداکارہ صاحبہ کی والدہ، اداکارہ نشو بیگم نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب میں 7 ماہ کی حاملہ تھی تو میرے سابقہ شوہر امام ربانی کا مجھ سے بہت برا جھگڑا ہوا اور پھر وہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے چھوڑ کر جانے کے بعد امام ربانی نے دوسری شادی کرلی اور صاحبہ کی پیدائش کے بعد مجھے طلاق دے دی، اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اور امام ربانی نے طلاق سے قبل صلح کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی کیونکہ ہمارا رشتہ اس وقت جس موڑ پر تھا صلح کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دراصل ہمارے گھر والے ہماری شادی کے خلاف تھے اور جھگڑے کی اصل وجہ یہی تھی، نشو بیگم نے بتایا کہ مجھے مایوسی اس بات پر ہوئی کہ مرد کو اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ رہنا چاہیے اور خاندانی دباﺅ میں آکر انہیں چھوڑنا نہیں چاہیے،یادرہے کہ صاحبہ نے کچھ روز قبل اپنے حقیقی والد امام ربانی سے زندگی میں پہلی ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی تھیں۔




































