
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ جاناں ملک بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا ایپلیکشن انسٹاگرام پر ویڈیوز کے ذریعے مداحوں و فالوورز کو اپنی صحت سے متعلق
آگاہ کیا ہے۔
جاناں ملک نے اپنی پہلی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ وقت مفت ہے لیکن یہ انمول ہے۔آپ وقت کے مالک نہیں بن سکتے لیکن آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں، آپ اسے اپنے پاس رکھ نہیں سکتے لیکن آپ اسے خرچ کر سکتے اس لیے اس کو سمجھداری سے خرچ کریں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیماری ایک نئے ملک میں ان کیلئے ایک خوفناک تجربہ ہو سکتی تھی لیکن عزیز ترین دوستوں نے ان کے اس سفر کو بہت آسان بنا دیا ہے، وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کی زندگی میں ایسے سچے اور قیمتی لوگ موجود ہیں۔
ایک اور ویڈیو میں جاناں ملک نے اپنے خیر خواہوں اور نیک تمناﺅں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتانا کہ ان کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے ۔ اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔ تاہم اداکارہ نے اپنی دونوں ویڈیوز میں سرجری یا بیماری سے متعلق کوئی معلومات شیئر نہیںکیں۔




































