اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ
مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری تا مارچ 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے کیا گیا ہے۔ اضافے سے کے الیکٹرک صارفین پر 9 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔کے الیکٹرک کیلئے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ نیپرا نے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری تا مارچ 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔نیپرا نے ایک ہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو بار بجلی مہنگی کی ہے ،جہاں اس سے قبل پہلے وفاق اور اب کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی مہنگی کی گئی۔