
اسلام آباد ( رنگ نو تجارت )گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اورپلاسٹک کرنسی پر کام جاری ہے۔ پرانے نوٹ آئندہ پانچ سال
میں بالترتیب ختم کئے جائیں گے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں گورنرا سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کمیٹی کو بریفنگ دی،گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ڈیجٹیل کرنسی پر مرکزی بینک کام کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک کرنسی پر بھی کرنے کے ساتھ نئے نوٹ لانے پر کام کر رہے ہیں۔ نئے ڈیزائن کے نوٹ پر کام مکمل ہونے پر کابینہ میں لائیں گے۔سال کے اختتام تک اس پر اپنے طور پر کام مکمل کرلیں گے۔
گورنر مرکزی بینک جمیل احمد نے کہا کہ نئے ڈیزائن کے نوٹ آنے کے بعد پانچ سالوں میں بالترتیب پرانے نوٹ ختم کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فیچرز بھی پاکستان کی مناسبت سے دیکھ رہے ہیں۔ پہلے کسی ایک مالیت کا نوٹ پلاسٹک کرنسی کے طور پر لایا جائے گا۔ اگر تجربہ کامیاب رہتا ہے تو پھر اس کو مزید وسعت دیں گے۔




































