
کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے شہریوں پر بجلی کی قیمت میں اضافے کی شکل میں ایک اور بم گرانے کی تیار کر لی ہے ۔
کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 9 پیسے مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے،گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچیکیلئے ایک مرتبہ پھر بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری شروع کر لی اور کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 9 پیسے مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی ۔
کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے۔نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی درخواست پر 29 اگست کو سماعت ہوگی اور اگر قیمت میں من و عن اضافہ کیا جاتا ہے تو کے الیکٹرک صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا پہلے ہی مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کر چکا ہے اور مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 76 پیسے اضافہ کردیا گیا تھا،نیپرا نے گزشتہ روز 2ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کے الیکٹرک کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن کیا تھا۔
مئی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ اور جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 روپے 17 پیسے مہنگی کی گئی تھی،مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافہ اکتوبر اور نومبر 2024 کے بلز میں وصول کیا جائے گا۔




































