آسیہ محمد عثمان
گائے کا گوشت___آدھا کلو
چاول کچی باسپتی___آدھا کلو
تیل___ڈیڑھ پیالی
تیزپات کے پتے___تین سے چار عدد
گرم مصالہ پیسا ہوا___دو کھانے کے چمچ
سفید زیرا ___ایک کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا کٹا ہوا___ایک کھانے کا چمچ
پیاز__دو بڑی
لہسن پسا ہوا___ دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ___ سات سے آٹھ عدد
دھی___ایک پیالی
نمک___حسب ذاٸقہ
ترکیب
بڑے پتیلے میں گوشت کو اچھی طرح دھو کر ڈال دیں۔ اب اس میں گرم مصالحہ،کٹا دھنیا،پسا ہوا لہسن،ہری مرچ،ایک پیاز درمیانی کٹی ہوٸ ایک چمچ نمک ڈال کر تیز آنچ پر پکاٸیں ابال آنے پر آنچ ہلکی کر دیں اور ڈھکن ڈھک دیں گوشت گلنے تک برتن ڈھکا رہنے دیں۔
چاول بیس منٹ بھگونے رکھ دیں
اب ایک برتن میں تیل ڈال کر پیاز،سفید،زیرہ، ثابت گرم مسالہ ڈال دیں جب پیاز ہلکی براٶن ہو جاۓ تو تیار یخنی شامل کر دیں اب دھی ڈالیں اور تیزآنچ پر پکاٸیں اتنا کے تیل الگ ہوجائے۔ اب بھیگے ہوئے چاول شامل کریں دو گلاس پانی ڈالیں حسب ذاٸقہ نمک شامل کریں اور آدھا ڈھکن ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکاٸیں جب پانی خشک ہوجائے تو ایک بار چاول مکس کرکےدم پر کھ دیں۔ دس منٹ بعد آپکا یخنی پلاؤ تیار ہے ہری چٹنی اور راٸتے کےساتھ صرف کریں۔