
واشنگٹن (ویب ڈیسک،فوٹو فائل )امریکا کی تجارتی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ کی جانب سے عائد کیے گئے 10 فیصد عالمی درآمدی ٹیرف
کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اہم فیصلہ سنا دیا ہے ۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اُن چھوٹے کاروباری اداروں کے حق میں دیا گیا جنہوں نے فروری میں نافذ کیے گئے ٹیرف کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے 2 کے مقابلے میں 1 کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 1974ء کے تجارتی قانون کے تحت اس نوعیت کے وسیع پیمانے پر عالمی محصولات عائد کرنے کا قانونی جواز موجود نہیں۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سابق صدر ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا اور جس قانون کا سہارا لیا گیا وہ تجارتی خسارے کی اس صورتحال پر لاگو نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ امریکا کو 1.2 کھرب ڈالر کے تجارتی خسارے اور بڑھتے معاشی دباؤ کا سامنا ہے، جس کے باعث یہ اقدام ناگزیر تھا۔




































