کراچی(تعلیم ڈیسک )میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدیدسال 2024-25 ءاور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول
جاری کر دیا گیا ہے۔بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ فارم بورڈ آفس کے متعلقہ اکاو¿نٹس سیکشن سے فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈر(بنام سیکریٹری بورڈ)کے ذریعے حاصل کر کے 22اپریل سے 31جولائی 2024ءتک بغیر لیٹ فیس 20,000روپے اپنے نمائندگان کے ہمراہ اتھارٹی لیٹر اورشناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بھیج کر جمع کرا سکتے ہیں ۔
پہلے سے الحاق شدہ اسکول اپنی تجدید شدہ رسید کی فوٹو کاپی کے ساتھ مذکورہ فارم بغیر لیٹ فیس 12,000 روپے کے ساتھ جمع کرائیں گے،اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم اگست 2024 سے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کیے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں ہوگی۔